دبئی میں ہائٹ بیریئر کی غلط تنصیب بس حادثہ کا سبب

   

٭ متحدہ عرب امارات کی ایک عدالت کو مطلع کیا گیا کہ دبئی میں گزشتہ ماہ بشمول 12 ہندوستانی 17 افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والے بس حادثہ کی اصل وجہ سواریوں کے قد کی حد مقرر کرنے کیلئے استعمال کئے جانے والے آہنی سلاخوں کی غلط تنصیب تھی۔ یہ بس غلطی سے تیزی کے ساتھ ہائیٹ بیریئر سے ٹکراتی ہوئی روڈ پر پہنچ گئی تھی۔ انتباہ دینے والے سائن بورڈ اور آہنی رکاوٹ کے درمیان محض 12 میٹر کا فاصلہ تھا۔ جس کے نتیجہ میں بچنے کا موقع نہ مل سکا۔