حیدرآباد۔18۔ مئی (سیاست نیوز) سپریم کورٹ نے تلنگانہ ہائی کورٹ کو نوٹس جاری کی ہے ۔ تلنگانہ ہائی کورٹ کے ایک فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی جس پر سپریم کورٹ نے سوال کیا کہ ہائیکورٹ کے بجائے سپریم کورٹ میں درخواست داخل کرنے کی کیا وجہ ہے۔ جسٹس للیتا کی زیر قیادت بنچ کے سوال پر درخواست گزار نے بتایا کہ وکیشن بنچ تعطیلات کے دوران رٹ اور دیگر پٹیشن کی سماعت سے انکار کر رہا ہے جس کے سبب سپریم کورٹ سے رجوع ہونا پڑا۔ تعطیلات کے دوران رٹ اور دیگر درخواستوں کی سماعت سے انکار کے مسئلہ پر سپریم کورٹ نے تلنگانہ ہائی کورٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کی ہے۔ر