حیدرآباد ۔20۔ ستمبر (سیاست نیوز) چیف جسٹس تلنگانہ جسٹس الوک ارادھے کی زیر قیادت بنچ نے درگم چیروو کے ایف ٹی ایل حدود پر درخواست کی سماعت کی۔ درگم چیروو کے اطراف 160 ایکر اراضی کو ایف ٹی ایل قرار دینے پر پریتم ریڈی نے درخواست دائر کی ۔ انہوں نے کہاکہ سابق ریکارڈ کے مطابق درگم چیروو کا ایف ٹی ایل علاقہ 65 ایکر اراضی پر ہے جبکہ حکام نے 160 ایکر کی نشاندہی کرکے مشکلات پیدا کردی ہے ۔ چیف جسٹس نے درخواست کی سماعت پیر کو مقرر کرکے محکمہ جات ، ریونیو ، آبپاشی اور ایچ ایم ڈی اے کو نوٹس جاری کی ہے۔ تینوں اداروں کو ایف ٹی ایل حدود پر وضاحت کی ہدایت دی گئی۔ 1