Wednesday , August 12 2020

دفاعی بدعنوانی کیس:جیا جیٹلی کو 4برس کی قید

نئی دہلی: دہلی کی راوز ایونیو عدالت نے جمعرات کو سمتا پارٹی کی سابق صدر جیا جیٹلی اور پارٹی کے سابق ساتھیوں گوپال پچیروال اور میجر جنرل (ریٹائرڈ) ایس پی مرگئی کو 20 برس پرانے دفاعی سودا بدعنوانی معاملہ میں 4 برس کی قید کی سزا سنائی ہے ۔ سی بی آبی نے قصورواروں کو زیادہ سے زیادہ سات برس جیل کی سزا دینے کی عدالت سے درخواست کی تھی۔ سی بی آئی عدالت کے خصوصی جج وریندر بھٹ نے سماعت کے بعد آج تک کے لئے اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ دہلی ہائیکورٹ نے جیا جیٹلی کی 4 سال قید کی سزا پر حکم التواء جاری کردیا۔ جسٹس سریش کمار کیت نے سزا کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے داخل کی گئی جیا جیٹلی کی درخواست پر سی بی آئی سے جواب طلب کیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT