نئی دہلی: ہندوستان اور یوروپی یونین نے ہندوستان میں دفاعی شعبے میں مشترکہ پروجیکٹوں اور مشترکہ پیداوار کے مواقع اور یوروپی دفاعی کمپنیوں کی شرکت پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔وزیر مملکت برائے دفاع سنجے سیٹھ نے آج یہاں یوروپی کمیشن کے کمشنر برائے دفاع اور خلائی اینڈریس کوبیلیس کے ساتھ میٹنگ کی۔انہوں نے ہندوستان، یورپی یونین دو طرفہ دفاعی اور سیکورٹی تعاون پر وسیع پیمانے پر بات چیت کی۔ انڈو پیسیفک خطے میں سمندری رابطے پر توجہ دی گئی۔ دونوں نے دفاعی صنعتی تعاون کو بڑھانے کے طریقوں، وسائل کے امکانات، مشترکہ منصوبوں میں یوروپی دفاعی کمپنیوں کی شرکت اور خاص طور پر ہندوستان میں مشترکہ پیداوار کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا۔