دلت شخص سے شادی کے بعد پیش ہونے والے حملہ کی تفصیلات مسلم عورت نے بتائی’مجھے جان سے مارنے کی دھمکی دی‘۔

,

   

پچھلے ہفتہ میں یہ واقعہ پیش آیاہے اور متاثرہ کی شکایت پر پولیس نے فیملی کے اٹھ لوگ بشمول تین خواتین کے خلاف مقدمہ درج کیاہے۔ منگل کی رات کو ہی ان میں سے تین کو گرفتار کرلیاگیا۔


بارہ بنکی۔دلت شخص سے شادی کرنے پر مبینہ مارپیٹ او رسر منڈنے کا معاملہ پیش آنے کے بعد ضلع بارہ بنکی میں ایک 20سالہ مسلم عورت کے تین رشتہ داروں کو گرفتار کرلیاگیاہے۔

پچھلے ہفتہ میں یہ واقعہ پیش آیاہے اور متاثرہ کی شکایت پر پولیس نے فیملی کے اٹھ لوگ بشمول تین خواتین کے خلاف مقدمہ درج کیاہے۔ منگل کی رات کو ہی ان میں سے تین کو گرفتار کرلیاگیا۔

متاثرہ نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ ”میری مرضی کے مطابق میں نے ایک نوجوان کے ساتھ گاؤ ں کی مندر میں شادی کرلی ہے۔ پیر کے روز میرے چچا نے مجھے گھر بلایا اور دیگر رشتہ داروں نے جوتوں‘ چپل او رلاٹھیوں سے میری پیٹائی کی۔

شروعات میں انہوں نے میرے بال کاٹے پھر بعد میں میرا سارا سر منڈوادیا۔ انہوں نے مجھے گھر میں بند بھی کردیا اور جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی“۔

مذکورہ عورت نے بتایاکہ اس کے والدین کی موت ہوگئی ہے اور اس کے بھائی بہن نہیں ہیں۔ اس کے بموجب 22سالہ اس عورت نے 19جون کے روز اسی گاؤں کے ایک دلت شخص سے شادی کرلی۔

بارہ بنکی سپریڈنٹ آف پولیس(ایس پی) یمونا پرساد نے کہاکہ تین لوگوں کو گرفتار کرلیاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ ”عورت کے دوچچا اور ایک رشتہ کے بھائی کو گرفتار کرلیاگیاہے۔ دیگر پانچ ملزمین فرار ہیں۔ دیگر ملزمین کی تلاش بھی ہم کررہے ہیں“۔

انہوں نے مزید کہاکہ مذکورہ جوڑا اپنے ذاتی مکان میں اب رہ رہا ہے اور انہیں سکیورٹی بھی فراہم کی گئی ہے۔

پولیس نے اس عورت کے فیملی ممبرس کے خلاف ائی پی سی کے کئی دفعات کے علاوہ وبائی امراض ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیاہے۔بارہ بنکی ضلع مجسٹریٹ ادرش سنگھ نے کہا کہ اگر مذکورہ جوڑے کو کوئی معاوضہ مل سکتا ہے تو انتظامیہ اس کا بھی جائزہ لے۔