Sunday , May 31 2020

دنیا بھر میں کورونا سے 3.32 لاکھ فوت

جنیوا ،22 مئی (سیاست ڈاٹ کام)عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز دنیا بھر میں بڑھتے ہی جارہے ہیں۔ دنیا بھر میں اس کے متاثرین کی تعداد51 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ اب تک 3.32 لاکھ سے زیادہ لوگ اس وبا کا شکار ہو چکے ہیں۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مجموعی متاثرین کی تعداد 51,01,967 ہوگئی جبکہ 3,32,900 لوگوں کی اس بیماری سے موت ہو چکی ہے ۔دنیا بھر میں سب سے زیادہ متاثر ممالک میں پہلے نمبر پر امریکہ، دوسرے پر روس اور تیسرے پر برازیل ہے ۔امریکہ میں کورونا وائرس سے 15 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 90 ہزار کے اعداد و شمار کو پار کر چکی ہے . دنیا میں سپر پاور مانے جانے والے امریکہ میں متاثرین کی تعداد مسلسل بڑھتے ہوئے 15,77,140 ہوگئی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT