حیدرآباد۔12۔مارچ(سیاست نیوز) دونوں شہروں حیدرآباد وسکندرآباد میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے لگا ہے اور شہر کے کئی علاقوں میں آج درجہ حرارت 36تا37 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے جو کہ جاریہ موسم گرما میں اب تک کا زیادہ ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے کی گئی پیش قیاسی کے مطابق 13تا18مارچ کے دوران دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآبا د کے علاوہ دیگر علاقوں میں شدید گرمی کی لہر ریکارڈ کی جائے گی اور ان ایام کے دوران لو لگنے کے واقعات بھی رونما ہونے کا امکان ہے۔ دونوں شہروں میں گرمی کی شدت اور درجہ حرارت میں ہونے والے اضافہ کو دیکھتے ہوئے کہا جا رہاہے کہ آئندہ چند یوم کے دوران درجہ حرارت کے 40 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کے امکانات پیدا ہوچکے ہیں۔ 3