دھرانی کے خلاف کانگریس کا آج ریاست گیر دھرنا

   

ریونت ریڈی وقارآباد میں شرکت کریں گے
حیدرآباد۔/4ڈسمبر، ( سیاست نیوز) پردیش کانگریس کمیٹی کی اپیل پر کل 5 ڈسمبر کو ریاست کے تمام ضلع ہیڈکوارٹرس پر کانگریس قائدین اور کارکن دھرنا منظم کریں گے۔ دھرانی پورٹل کی برخواستگی اور کسانوں کے مسائل کی یکسوئی کا مطالبہ کرتے ہوئے کانگریس نے ریاست گیر احتجاج کا آغاز کیا ہے۔ صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے کہا کہ ضلع ہیڈ کوارٹرس پر دھرنے کے سلسلہ میں کوآرڈینیٹرس کا تقرر کیا گیا۔ ہر ضلع سے تعلق رکھنے والے عوامی نمائندے، سابق وزراء اور سینئر قائدین دھرنے میں شامل رہیں گے۔ صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی وقارآباد ضلع میں جبکہ سی ایل پی لیڈر بھٹی وکرامارکا کھمم ضلع میں احتجاج میں حصہ لیں گے۔ پارٹی نے منڈل اور اسمبلی حلقہ جات کی سطح پر دھرنا مکمل کرلیا ہے۔ پارٹی نے چیف سکریٹری سومیش کمار سے ملاقات کرتے ہوئے دھرانی پورٹل کی خامیوں سے واقف کروایا تھا اور ایک تفصیلی یادداشت بھی حوالے کی تھی ۔ر