نئی دہلی: نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے ریاست کے یوم تاسیس پر اتر پردیش کے باشندوں کو مبارکباد دی ہے ۔ دھنکھڑ نے آج سوشل میڈیا پر جاری کردہ پیغام میں کہا کہ اتر پردیش تنوع اور ترقی کی روشنی ہے ۔ ایک ویژنری کی قیادت میں ریاست ترقی کی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے ، ریاست کثیر جہتی ترقی کی طرف رواں دوان ہے ۔انہوں نے کہا کہ اتر پردیش کو یوم تاسیس پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ میری خواہش ہے کہ یہ ریاست ترقی اور شان و شوکت کی طرف گامزن رہے ۔