دھورندھر کی کامیابی، سینڈلاس کی مشکل میںاضافہ

   

ممبئی، 7 اپریل (آئی اے این ایس) فلم دھورندھر کی کامیابی نے کئی اسٹارس کی قسمت بدل دی ہے لیکن ایک گلوکارہ ایسی ہیں جن کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے ، اس ضمن میں پنجابی گلوکارہ جیسمین سینڈلاس نے کہا ہے کہ ان کی سیٹ لسٹ اب پہلے سے کہیں زیادہ بڑی ہو گئی ہے، جس کے باعث لائیو شوز میں گانوں کا انتخاب کرنا ان کے لیے مشکل ہوتا جا رہا ہے۔جیسمین جو اس وقت اپنی نئی میوزیکل پیشکش دھورندھر اور اس کے سیکوئل دھورندھر: دی ریونج کی کامیابی سے لطف اندوز ہو رہی ہیں، نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کے ساتھ اپنی خوشی کا اظہار کیا۔انہوں نے لکھا میری سیٹ لسٹ اب بہت بڑی ہو گئی ہے۔ یہ فیصلہ کرنا مشکل ہو جائے گا کہ کون سے گانے گاؤں اورکون سے چھوڑ دوں۔ میں بے حد پرجوش ہوں کہ اپنے اگلے شو میں مین اور تو، ‘اوئے اوئے، واری جاواں اور یقیناً ‘جائیے سجنّا’ گاؤں۔ان کے گانے مین اور تو اور جائیے سجنّا اس وقت سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہے ہیں۔ خاص طور پر جائیے سجنّا جسے جیسمین نے ستندر سرتاج کے ساتھ مل کرگایا ہے، فلم دھورندھر: دی ریونج میں شامل ہے۔یہ فلم آدتیہ دھر کی فلموں کا حصہ ہے، جس میں رنویر سنگھ، آر مادھون اورسنجے دت اہم کرداروں میں نظر آتے ہیں۔ پہلی فلم دھورندھر 2025 میں ریلیز ہوئی تھی، جس کی کہانی ایک خفیہ ہندوستانی ایجنٹ کے گرد گھومتی ہے جو دہشت گردی کے نیٹ ورک کو ختم کرنے کے لیے خطرناک مشن پر ہوتا ہے۔ جبکہ اس کا سیکوئل دھورندھر: دی ریونج مارچ میں ریلیز ہوا، جس میں کہانی کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے بڑے خطرات اور ماضی کے واقعات کا بدلہ دکھایا گیا ہے۔ جیسمین سینڈلاس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور ہٹ گانوں کی وجہ سے ان کے لائیوکنسرٹس کے لیے مداحوں کا جوش بھی مسلسل بڑھ رہا ہے، اور یہی وجہ ہے کہ ان کے لیے بہترین سیٹ لسٹ کا انتخاب ایک چیلنج بنتا جا رہا ہے۔E/K