دہلی۔ محمد زبیر کی درخواست ضمانت مسترد۔ عدالتی تحویل میں 14دنوں کے لئے بھیج دیاگیا

,

   

دہلی کی پٹیالہ ہاوز عدالت نے الٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کی درخواست ضمانت کو مسترد کردیا‘ اور ہفتہ کے روز صحافی کی دہلی پولیس کی تحویل میں 14دنوں کا اضافہ کردیاہے۔

زبیر کی گرفتاری 2018میں ایک ہندو دیوتا کے خلاف ”قابل اعتراض ٹوئٹ“ جو انہو ں نے کیاتھا کہ ضمن میں گرفتار ی عمل میں ائی ہے۔ چیف میٹرو پولٹین مجسٹریٹ نیگدھا سرواریا نے پولیس کی درخواست کومنظوری دی جسمیں انہوں نے مزید تحقیقات باقی رہنے کی بات کہی تھی۔

پانچ دنوں کی تحویل میں تفتیش کی مدت کے اختتام کے بعد زبیر کو پولیس نے عدالت میں پیش کیااور استدلال کیاکہ انہیں عدالتی تحویل میں دیں‘ اور کہاکہ بعدمیں ان کی تحویلی تفتیش کی پولیس کو ضرورت پڑ سکتی ہے۔

پولیس کی جانب سے درخواست داخل کرنے کے بعد زبیر نے عدالت کے درخواست ضمانت پیش کی تھی۔