181 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ، 28 مرتبہ کویتا کا نام شامل، دہلی حکومت کو 2873 کروڑ کا نقصان
حیدرآباد۔ 21 ڈسمبر (سیاست نیوز) کیا دہلی شراب اسکام میں بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا پر شکنجہ کسا جارہا ہے۔؟ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے ابھی تک شراب اسکام کے معاملے ان کے نام کو افشاں کرنے تک محدود تھا اب آہستہ آہستہ ان کے نام کا نمایاں طور پر ظاہر کررہا ہے۔؟ ای ڈی نے دنیش اروڑہ کی گواہی اور ان کے قلمبند کرائے گئے بیان کی بنیاد پر ساوتھ گروپ کمپنی کے ساتھ مل کر پہلی مرتبہ کویتا کے نام کا ذکر کیا تھا۔ وہ اب کویتا کے ارد گرد جال تنگ کررہی ہے۔ ای ڈی کی جانب سے اس معاملے میں اہم ملزم سمیر مہیندروکے خلاف داخل کی گئی 181 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ میں تذکرہ تمام سوالات کے مثبت انداز میں جوابات موصول ہوئے ہیں جس میں 28 مرتبہ کویتا کے نام کا ذکر کیا گیا ہے۔ بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا سے ملاقات کرنے والے سمیر مہیندرو نے کویتا کے ساتھ مل کر شراب کا کاروبار کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ دہلی شراب پالیسی کے مسودے کی تیاری کے دوران کویتا وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ایم سرینواسلو ریڈی کے فرزند ایم راگھو ارویندو فارما کے ڈائرکٹر شرت ریڈی، ابھیشیک بوئن پلی، آڈیڈ بچی بابو کے ساتھ عام آدمی پارٹی کے دوسرے قائدین نے کئی مرتبہ ایک دوسرے سے ملاقات کی۔ ہول سیل اور ریٹیل ڈیلرس سے ساز باز کرتے ہوئے ایک سنڈیکیٹ تیار کیا۔ دنیش اروڑہ کے قلمبند کرائے گئے بیان کے مطابق اس گھوٹالے میں کویتا، ایم راگھواور شرت ریڈی کے زیر انتظام ساوتھ گروپ نے اہم رول ادا کیا ہے۔ ارون پلٹی، ابھیشیک بوئن پلی اور بچی بابو نے ساوتھ گروپ کی طرف سے دہلی میں نمائندگی کی ہے۔ سمیر مہیندرو کو انڈو اسپرٹ کے نام پر ایل ایل ۔ 1 ہول سیل لائسنس حاصل ہوا ہے۔ ساوتھ گروپ کو 7 زونس میں ریئل لائسنس دستیاب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ساوتھ گروپ کے ذریعہ وجئے نائیر کو 100 روپے کی رشوت حاصل ہوئی۔ اس سنڈیکیٹ کو جملہ 32 ریئل زونس میں 9 زونس ملے ہیں۔ ستمبر 2021 کو دہلی کے تاج مان سنگھ ہوٹل میں منعقدہ عشائیہ میں ہول سیل ڈسٹری بیوشن تعلقات مضبوط ہوئے۔ اس ڈنر کے کچھ دن بعد سمیر مہیندرو نے فیس ٹائم کے ذریعہ کویتا سے فون پر بات کی۔ ارون کے ذریعہ کی گئی گفتگو میں کویتا نے حصہ لیا۔ شراکت داری پر دونوں نے خوشی کا اظہار کیا تھا۔ پھر ایک مرتبہ انڈواسپرٹ ایل ۔ 1 درخواستیں مسائل سے دوچار ہو جانے پر ارون کے ذریعہ سمیر کوتیا سے بات چیت کی۔ اس مسئلہ پر کوئی سازش ہوتی ہے تو مدد کرنے کا کویتا نے وعدہ کیا تھا۔ جاریہ سال کی ابتداء میں سمیر حیدرآباد پہنچ کر کویتا سے ان کے گھر میں ملاقات کی تھی۔ اس اجلاس میں سمیر، شرت، ارون پلئی، ابھیشیک بوئن پلی کویتا اور ان کے شوہر انیل بھی موجود تھے۔ اس کے علاوہ دنیش اروڑہ دہلی کے اوبرائے ہوٹل میں دو مرتبہ کویتا سے ملاقات کی۔ اس کیس میں کویتا کے دونوں فونس کو نقصان پہنچانے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ ای ڈی نے انکشاف کیا ہیکہ دہلی شراب اسکام میں جنوبی ہند سے عام آدمی پارٹی کے چند قائدین کو حوالہ کے ذریعہ معمول وصول ہوا ہے۔ شراب پالیسی اسکام میں سنڈیکیٹ کی وجہ سے دہلی حکومت کو 2,873 کروڑ روپے کا نقصان ہونے کا چارج شیٹ میں تذکرہ کیا گیا ہے۔ اس کیس میں سمیر مہیندرو کے خلاف ای ڈی کی جانب سے داخل کردہ شیٹ کو دہلی کی سی بی آئی خصوصی عدالت نے غور کرنے کیلئے قبول کیا ہے۔ ن
کویتا نے پھر ایک مرتبہ دہلی شراب اسکام میں ملوث ہونے کی تردید کی
چارشیٹ میں 28 مرتبہ نہیں 28 ہزار مرتبہ بھی نام شامل ہونے پر جھوٹ ، سچ میں تبدیل نہیں ہوتا
حیدرآباد ۔ 21 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا نے دہلی شراب اسکام میں ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ چارج شیٹ میں ان کا نام 28 مرتبہ نہیں بلکہ 28 ہزار مرتبہ بھی شامل ہونے پر جھوٹ سچ میں تبدیل نا ہونے کا ٹوئیٹ کرتے ہوئے کانگریس اور بی جے پی کے قائدین کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ کویتا پر دہلی شراب اسکام میں ملوث ہونے کے الزامات عائد ہیں ۔ سی بی آئی نے بھی ایک مرتبہ کویتا کے گھر پہونچ کر ان سے پوچھ تاچھ کرچکی ہے ۔ ای ڈی عہدیداروں نے اس کیس کے اصل ملزم سمیر مہندرو کے خلاف 181 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ داخل کی ہے ۔ جس میں 28 مرتبہ کویتا کا نام شامل ہے ۔ جس پر بی جے پی کے قائد سابق رکن اسمبلی کومٹ ریڈی راج گوپال نے کہا کہ کویتا شراب اسکام میں ملوث ہے اور ان کا جیل جانا طئے ہے ۔ کانگریس کے سینئیر قائد تلنگانہ کانگریس امور کے انچارج مانکیم ٹیگور نے بھی کویتا کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جس پر ٹوئیٹر کے ذریعہ کے کویتا نے کانگریس اور بی جے پی کے قائدین کو منھ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کا دہلی شراب اسکام سے کوئی تعلق نہیں ہے وہ قانون کا احترام کرتی ہیں اس لیے مرکز کی قومی تحقیقاتی ایجنسیوں سے تعاون کررہی ہیں ۔ کانگریس اور بی جے پی کے قائدین ان پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کررہے ہیں ۔ کویتا نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر نے علاقائی جماعت ٹی آر ایس کو بی آر ایس میں تبدیل کردیا ہے ۔ جس کے بعد بی جے پی اور کانگریس کے قائدین بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ۔ بی آر ایس کی کسانوں کے مفاد میں پالیسی اور سرمایہ داروں کے لیے نئی پالیسی واضح ہوجانے کے خوف بی جے پی سیاسی انتقامی کارروائی پر اتر آئی ہے ۔۔ ن