دہلی فسادات۔ عدالت نے شہنواز‘ شعیب‘ راشد اور شاہ رخ پر عائد بڑے الزامات ہٹائے

,

   

نئی دہلی۔ کارکار ڈوما عدالت نے دہلی فسادات کے ملزمین شہنواز عرف شانو‘ شعیب‘ راشد عرف راجہ او رشاہ رخ پر عائد بڑے الزامات ہٹائے ہیں اور معمولی الزامات پر سنوائی کے لئے نچلی عدالت کو حکم دیاہے۔ تمام ملزمین کو 12معاملات میں پہلے ہی ضمانت مل گئی ہے۔

مذکورہ عدالت نے راشد کو بہن کی شادی میں شرکت کے لئے تین ہفتوں تک کی ضمانت دی ہے۔ ایک اورمعاملے میں مذکورہ عدالت نے وسیم کوبھی ضمانت دی ہے۔ ملزمین کے وکیل دفاع نے سلیم ملک او رمولانا محمود مدنی کو عدالت کے حکم نامہ پر اطمینان کا اظہار کیاہے۔

دہلی پولیس نے شہنواز‘ شعیب‘ راشد اور شاہ رخ کو دہلی کے جامنا پار علاقے میں پیش ائے دہلی فسادات میں ملوث کیاہے۔ مذکورہ ملزمین کے خلاف قتل‘ گھروں کو جلانے اورتوڑ پھوڑ کرنے کے 13بڑے مقدمات ملزمین کے خلاف درج کئے ہیں۔

راشد اور شاہ رخ کے وکیل دفاع نے کہاکہ دونوں ملزمین کو بارہ مقدمات میں ضمانت مل گئی ہے اور دومعاملات قتل اور گھروں کو جلانے کے زیر التوا ہیں۔ عینی شاہدین سے تفتیش کے دوران مذکورہ عدالت نے مانا کہ قتل او رگھروں کو جلانے کاکوئی معاملہ ہی نہیں ہے اور اس کی وجہہ سے نچلی عدالت کو معاملہ سنوائی کے لئے منتقل کردیاہے۔

عدالت نے اپنے ضمانت کے احکامات میں مانا ہے کہ راشد کی ایک ہی بہن کی شادی 11اگست کو ہونے والی ہی اور شادی کے تقاریب6اگست سے 25اگست تک مسلسل جاری رہتے ہیں لہذا ملزم کو تین ہفتوں تک کی ضمانت دی جاتی ہے۔

اسی طرح وسیم پر سے بڑے الزامات کو ہٹاتے ہوئے عدالت نے 20000روپئے کی ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

مذکورہ جمعیت العلماء ہند مولانا محمود مدنی ملزمین کے لئے ضمانت کا انتظام کیاہے۔ مولانا محمود مدنی نے کہاکہ یہ ایک بڑی کامیابی ہے اورہمیں امید ہے کہ تمام ملزمین ان فرضی مقدمات سے بہت جلد بری ہوجائیں گے۔