نئی دہلی۔جمعرات کی دوپہر میں لودھی کالونی کے دہلی پولیس اسپیشل سل میں بی جے پی لیڈر کپل مشرا پیش ہوئے ہیں۔
جیسے ہی کپل مشرا باہر ائے انہوں نے بیان دیا کہ نارتھ ایسٹ دہلی کے فسادات میں ان کا نام شامل کرنے کے لئے مہم چلانے والوں کے خلاف شکایت کرنے کے لئے وہ ائے ہیں
مذکورہ دہلی فسادات اور کپل مشرا
Excellent Reply @KapilMishra_IND ji 😍😍 https://t.co/uOK9WA2XUN
— Highratedmaan (@HighratedMaan) September 24, 2020
مشرا کا کہنا ہے کہ ”جب دہلی پولیس چارج شیٹ داخل کررہی ہے‘ جب فسادیوں کی گرفتاری عمل میں آرہی ہیں ایسے قوت میں ایک حصہ میرے خلاف نفرت پر مشتمل مہم چلارہا ہے
اور حقیقی سازشیوں کو بچانے کی کوشش کررہا ہے اور اسی وجہہ سے میں یہاں پر مذکورہ اسپیشل سل کے دفتر ایک شکایت لے کر آیاہوں کہ ان لوگوں کی تحقیقات کی جائے
جب پوچھا گیاکہ اگر پولیس نارتھ ایسٹ دہلی فسادات کے متعلق پوچھے گی‘ انہوں نے کہاکہ پہلے ہی مجھ سے پوچھ تاچھ ہوگئی ہے اور اس کی تفصیلات چارج شیٹ میں بھی موجود ہیں۔
نارتھ ایسٹ دہلی فسادات کے ضمن میں جون کے آخری ہفتہ میں دہلی پولیس کی اسپیشل سل نے مشرا سے پوچھ تاچھ کی تھی‘ جہاں پر انہوں نے دعوی کیاتھا کہ وہ علاقے میں ”حالات معمول پر لانے“ کے لئے گئے تھے
اور انہوں نے ”کوئی تقریر“ بھڑکاؤ نہیں کی تھی‘ اور جو ڈی سی پی کے سامنے انہوں نے تبصرہ کیاتھا وہ مخالف سی اے اے احتجاج کے مقابل”دھرنا“ شروع کرنے کے لئے ان کا ایک پیغام تھا
۔پچھلے ہفتہ کارکار ڈوما عدالت میں دہلی پولیس کی جانب سے دائرکردہ چارج شیٹ میں ان تفصیلات کا بھی ذکر کیاگیاہے
https://www.youtube.com/watch?time_continue=27&v=xDD1O8hZQ7U&feature=emb_title
ان کی جانب سے 23فبروری نارتھ ایسٹ دہلی فسادات کی شروعات سے ایک دن قبل ٹوئٹ کئے گئے ایک ویڈیو مشرا موج پور ٹریفک سنگل کے قریب میں موافق سی اے اے بھیڑ سے ڈی سی پی (نارتھ ایسٹ) وید پرکاش سوریہ کی موجودگی میں خطاب کرتے ہوئے دیکھے گئے تھے۔
انہوں نے کہاکہ ”یہ احتجاج دہلی میں مشکلات کھڑی کرنا چاہتے ہیں۔ جس کی وجہہ سے وہ سڑکیں بند کررہے ہیں۔
اسی وجہہ سے وہ فسادجیسی صورتحال یہاں پر پیدا کرنا چاہا رہے ہیں۔ہم پتھر برسا نہیں رہے ہیں۔ ہمارے سامنے ڈی سی پی موجود ہیں اور آپ کی طرف سے میں انہیں کہہ دیتاہوں ٹرمپ(امریکی) ہندوستا ن میں ہیں‘
پرامن طریقے سے اس علاقے میں ہم چھوڑ رہے ہیں۔ اس کے بعد اگر سڑکیں خالی نہیں ہوتی ہیں تو ہم پولیس کی بھی نہیں سنیں گے۔ ہم سڑکوں پر اتر ائیں گے“
مخالف سی اے اے اور موافق سی سی اے احتجاجیوں کے درمیان 24فبروری کے روز تشدد کے واقعات رونما ہوئے اور یہ تصادم قابو سے باہر ہوگیا جس میں 53لوگوں کی جان گئی اور200سے زائد لوگ زخمی ہوئے ہیں