عہدیدار نے کہاکہ کار نے فیروز شاہ روڈ پررکشہ کوٹکر ماری اور اسی کے ساتھ کچھ فاصلے تک منوج کو گھیسٹتا لے گیا۔
نئی دہلی۔ پولیس کے مطابق منگل کی رات دیر گئے ایک چونکہ دینے والے واقعہ میں ایک رکشہ چلانے والا شدید طور پر اسوقت زخمی ہوگیا جب اس کو نئی دہلی میں فیروز شاہ روڈ پر 200میٹر تک گھیسٹا گیا ہے۔ مقامی واقعہ پر چپلیں جو ممکن ہے کہ متاثرہ کی ہیں اورخون کے نشان سڑک کے چاروں طر ف دیکھائی دئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر آف پولیس نئی دہلی پراناؤ تیال نے کہاکہ زخمی کو علاج کے لئے رام منوہر لوہیا اسپتال لے جایاگیا‘ جہاں پر اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے او روہ بیان دینے کے لئے چاق وچوبندہے۔
متاثرہ کی شناخت25سالہ منوج کی حیثیت سے ہوئی ہے جو ایک ہاوز کیپنگ میں میں کام کرتا ہے او رایک رکشہ بھی چلاتا ہے۔ موقع سے ہی ڈرائیو ر کو پکڑ لیاگیاہے۔
پولیس کے مطابق ملزم ڈرائیور جس کی شناخت غازی آباد کے قریب مراد نگر کے ساکن 25سالہ فرمان کے طور پرہوئی کی طبی جانچ کرائی گئی ہے تاکہ یہ معلوم کیاجاسکے کہ وہ شراب کے نشہ میں تھا یا نہیں تھا۔
عہدیدار نے کہاکہ کار نے فیروز شاہ روڈ پررکشہ کوٹکر ماری اور اسی کے ساتھ کچھ فاصلے تک منوج کو گھیسٹتا لے گیا۔ تیال نے کہاکہ کرائم ٹیم موقع پر پہنچی اور قانونی کاروائی کی جارہی ہے۔
پولیس نے حادثہ میں ملوث ماروتی سوفٹ کار کوضبط کرلیاہے جس کے اگلے حصہ کو نقصان بھی پہنچا ہے۔
اس واقعہ نے یکم جنوری کے روز پیش ائے کھانجہ والا واقعہ کی یاد تازہ کردی۔
اس واقعہ کے دوران ایک 20سالہ عورت کار سے ٹکر کے بعد اس میں پھنس گئی اور تقریبا90منٹوں تک مختلف سڑکوں پر کار میں پھنسے ہوئی حالات میں گھسیٹی گئی تھی جو بعد میں برہنہ او رمسخ شدہ حالت میں پائی گئی تھی۔