دہلی میں لو کی لہر جاری، گرمی سے لوگ پریشان

   

نئی دہلی: راجدھانی میں گرمی کی لہر جاری رہنے اور درجہ حرارت 44 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کا امکان ہے ، لوگوں کو چلچلاتی گرمی سے فی الحال راحت نہیں مل رہی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ دہلی میں بدھ کو گرمی کی لہر کے مزید بڑھنے کا امکان ہے ، جس کے پیش نظر یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 14 اور 15 مئی کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری کے قریب پہنچ سکتا ہے ۔ آج صبح 5.30 بجے کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے تین ڈگری سیلسیس زیادہ ہے ۔ ہوا میں نمی کا تناسب 61 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔