دہلی میں منشیات اسمگلر کو گرفتار کرنے کی کوشش میں پولیس عہدیدار زخمی

   

نئی دہلی۔ دہلی میں ایک مشتبہ منشیات اسمگلر کو گرفتار کرنے کی کوشش کے دوران ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔ حکام نے چہارشنبہ کو یہ معلومات دی۔ حکام کے مطابق زخمی پولیس عہدیدار کا تعلق شمال مشرقی ضلع سے ہے۔ اسمگلر نے پولیس سے بچنے کے لیے اپنی کار میں فرار ہونے کی کوشش کی تھی جس کی وجہ سے پولیس عہدیدار زخمی ہوگیا۔جسے فوری علاج کیلئے دواخانہ منتقل کیا گیا ۔