نئی دہلی: دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو کی ایما پر دہلی میں پانی کی قلت اور آلودہ پانی کی سربراہی کے خلاف 280 بلاکوں میں مٹکا پھوڑ کر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس دوران کانگریس لیڈران و کارکنان نے بڑی تعداد میں مٹکے پھوڑے۔
گوتم پوری وارڈ کے سینئر کانگریسی لیڈر راجیندر پردھان نے اپنی پوری ٹیم کے ساتھ امبیڈکر چوک عثمان پور میں سابق رکن اسمبلی چودھری متین احمد کی قیادت میں پانی بحران کو لے کر زبردست احتجاج درج کیا۔