Wednesday , August 12 2020

دہلی میں کورونا کے حالات میں بہتری:کجریوال

نئی دہلی :وزیراعلی اروند کجریوال نے چہارشنبہ کو کہا کہ دہلی میں سبھی کے مل کر کام کرنے اور محنت کرنے سے اب کوروا کے سلسلے میں حالات بہتر ہیں لیکن ہمیں اسے اور اچھا کرنا ہے ۔کجریوال نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ میڈیا سے خطا کرتے ہوئے کہا کہ پہلے دہلی میں 100 لوگوں کی کورونا جانچ کی جاتی تھی تو اس میں سے 31لوگ کورونا سے پازیٹو پائے جاتے تھے ۔اب 100 لوگوں کی جانچ میں صرف 13 لوگ ہی پازیٹو آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہلی میں کورونا کے سلسلے میں حالات اب قابو میں ہیں،لیکن ہمیں اسے اور اچھا کرنا ہے ۔سبھی کے مل کر کام کرنے اور محنت سے اب دہلی میں حالات میں بہتر ہیں۔وزیراعلی نے کہا کہ پہلے 30 جون تک 60,000 فعال کورونا معاملوں کا اندازہ تھا۔مجھے خوشی ہے کہ آج صرف 26,000 فعال معاملے ہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج دہلی میں صرف 5,800 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں۔پچھلے ہفتے کے مقابلے 400 مریض اسپتالوں میں کم داخل ہوئے ہیں۔اگر مریضوں کی تعداد بڑھتی بھی ہے تو ہم نے 15000بیڈ کا انتطام کرلیا ہے ۔انہوں نے متنوع کیا کہ ابھی لوگ احتیاط برتیں ورنا حالا پھر پچھلے مہینے جیسے ہوسکتے ہیں۔ کجریوال نے کہا کہ دہلی کی جس خطرناک تصویر کا اندازہ لگایاجارہا تھ اب حالات ویسے نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب جانچ میں اتنے پازیٹو مریض نہیں آتے جتنے پہلے آتے تھے ۔وزیراعلی نے یہ بھی کہا کہ دہلی میں لوگ تیزی سے ٹھیک ہورہے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT