مودی کی سالگرہ پر این ایس یو آئی کا تالی۔تھالی مارچ، ہاسٹل اور پیپر لیک کے معاملے پر مظاہرہ

,

   

نئی دہلی، 17 ستمبر (یو این آئی) نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا (این ایس یو آئی) نے وزیراعظم نریندر مودی کی سالگرہ پر دہلی یونیورسٹی کے طلباء کیلئے مناسب اور سستے ہاسٹل، پیپر لیک پر روک اور ستیہ نکیتن عمارت حادثے میں جواب دہی کے مطالبے کے حق میں تالی-تھالی مارچ نکالا۔این ایس یو آئی کے قومی صدر ونود جاکھڑ کی قیادت میں مظاہرہ 5 رائسینا روڈ پر واقع تنظیم کے ہیڈکوارٹر سے شروع ہوا۔ ہیڈکوارٹر کے باہر تقریباً 100 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے ۔ بیریکیڈنگ کر کے مظاہرین کو جنتر منتر کی طرف بڑھنے سے روک دیا گیا۔ جاکھڑ نے کہا کہ طلباء کو مہنگے کرائے کے بحران سے راحت دینے کیلئے مناسب ہاسٹل فراہم کرائے جانے چاہئیں۔