دیوالی کی رات میں ہندوستانی‘ خالستانی حامیوں کے درمیان جھڑپیں

,

   

مسیسوگا نژاد ان لائن نیوز ادارے انساوگا کے بموجب سوشیل میڈیاپر مذکورہ واقعہ ایک ویڈیو وائیرل ہوا ہے۔
اوٹاوا۔میڈیارپورٹس کا کہناہے کہ کینڈا کے شیر مسیسو گا پولیس نے کہادیوالی کی رات 400سے 500لوگوں کے درمیان میں اس وقت تصادم کے واقعات پیش ائے جب ایک طرف ہندوستانی پرچم لہرایاجارہا تھا تو دوسری جانب کچھ لوگ خالستانی بیانرس لہرارہے تھے۔

گلوبال نیوز کی خبر کے مطابق ایک ٹوئٹ میں پیل علاقائی پولیس کہاکہ افسران کو گوری وائے اور ایڈو ڈے ڈرائیوس علاقے میں لڑائی کی جانکاری 9.41رات پیر کے روز موصول ہوئی ہے۔

مذکورہ پولیس کاکہنا ہے کہ انہیں مقامی پارکنگ ائیریا میں لڑائی کی جانکاری ملی‘مزیدبتایاکہ مذکورہ علاقے میں ایک مرد مریض کی علاج پیرا میڈیک ٹیم نے کیاہے۔

منگل کے روز اپنی تازہ ترین جانکاری میں پولیس نے کہاکہ موقع پر ایک ”بڑی ہجوم عوام کا“ کا تھا جو ”چیخ“ اور ”چلا“ رہے تھے مگر وہاں پر ”کوئی بڑی لڑائی“ نہیں ہوئی ہے۔مسیسوگا نژاد ان لائن نیوز ادارے انساوگا کے بموجب سوشیل میڈیاپر مذکورہ واقعہ ایک ویڈیو وائیرل ہوا ہے۔