دیوالی کے موقع پر ایل اوسی میں ہندوستان او رپاکستان سپاہیوں کے درمیان میٹھائیوں کی تقسیم

,

   

جوانوں نے یکجہتی اور خیرسگالیکے اظہار پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا
ماندھیر/جموں۔اہلکاروں نے کہاکہ جموں کشمیر کے ضلع پونچ میں ہندوستانی فوج نے اپنے پاکستانی ہم منصوبوں میں دیوالی کے موقع پر حقیقی خطہ قبضہ(ایل او سی)پر میٹھائیوں تقسیم کی ہیں۔

تاہم مذکورہ اہلکار وں نے کہاکہ بین الاقوامی سرحد (ائی بی)کے ساتھ دونوں اطراف کے درمیان روایتی میٹھائیوں اور خوشامدوں کا کوئی تبادلہ ہوا کیونکہ پاکستان رینجرزکی جانب سے جنگ بندی کی حالیہ خلاف ورزیوں کے بعد پید ا ہونے والی کشیدہ صورتحال ہے جس میں ایک بار رڈ سکیورٹی فورس(بی ایس ایف)کی جان چلی گئی تھی۔

دونوں ممالک کے درمیان میں فبروری 25سال 2021کو طئے پائے معروف جنگ بندی پر رضامندی کے بعد نومبر8اور 9کی درمیانی رات میں سامبا ضلع کے رام گڑھ میں پاکستان رینجرس کی فائرینگ میں ایک بی ایس ایف کے ایک جوان ہلاک ہوگئے تھے۔

اس سے قبل 26اکٹوبر کے روز جموں سیکٹر کے ارنیا میں سرحد پار سے فائرینگ میں بی ایس ایف کے دو جوان اورخاتون زخمی ہوگئی تھی وہیں 17اکٹوبر کے روز اسی طرح کے ایک واقعہ میں بی ایس ایف کا ایک جوان ز خمی ہوگیاتھا۔

بی ایس ایف او رپاکستان رینجرس نے ائی بی پر دو فلیگ میٹنگیں کی تاکہ اکٹوبر میں پیش آنے والی جنگ بندی کی تعمیل کی جاسکی مگر تازہ واقعہ نے کشیدگی میں اضافہ کردیاہے۔

تاہم ضلع پونچ میں سرحد کے کراسنگ پوائنٹ کے چاکن داگ باغ پر دیوالی کی خوشی میں ہندوستانی اورپاکستانی سپاہیوں نے میٹھائیوں کا تبادلہ کیاہے۔

اہلکاروں نے کہاکہ میٹھائیاں اورمبارکباد پونچ کا تبادلہ بالونی سیکٹر کے ٹاٹا بانی سرحد پر بھی دونوں افواج کے درمیان ہوا ہے۔