لکھنؤ: ذات پر مبنی مردم شماری کے ذریعہ سماجی انصافی کا وعدہ کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی(ایس پی) نے بدھ کو لوک سبھا انتخابات کے لئے اپنا انتخابی منشور جاری کردیا۔ پارٹی نے کسانوں کے لئے ایم ایس پی کی گارنٹی کے ساتھ پرانی پنشن اسکیم کے دوبارہ نفاذ کے وعدے کے ساتھ ساتھ حق ‘آٹا و ڈاٹا’ کا بھی وعدہ کیا ہے ۔جنتا کا مانگ پتر۔ ہمارا ادھیکار’کے عنوان والے انتخای منشور کو ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے پارٹی ہیڈکوارٹر لکھنؤ پر جاری کیا۔اس موقع پر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا’ اکھلیش نے کہا کہ پارٹی نے انتخابی منشور میں عوام الناس کے ساتھ ساتھ تنظیموں کی تجاویز کو بھی شامل کیا ہے ۔ ہم نے عوام و تنظیموں سے مختلف ذرائع بشمول سوشل میڈیا سے زیادہ سے زیادہ تجاویز حاصل کرنے کی کوشش کی ہے اور ہم نے اسے اپنے انتخابی منشور میں سمویا ہے ۔انہوں نے کہا کہ انتخابی منشور آئین کو بچانے کے حق، جمہوریت کو بچانے کے حق، جمہوری اداروں کی آزادی اور خود مختاری کے حق اور انصاف اور مساوات کے حق سے متعلق ہے ۔سماجی انصاف کا حق ترقی اور خوشحالی کے لئے اہم ہے ۔سماجی انصاف کے بغیر شمولیتی ترقی ممکن نہیں ہے اور جس کے لئے ذات پر مبنی مردم شماری کافی اہم ہے ۔ سابق وزیراعلی نے کہا کہ پارٹی 2025 تک ذات پر مبنی مردم شماری کرائے گی جس کی بنیاد پر وہ 2029 تک انصاف اور سبھی کیشراکت کو یقینی بنائے گی۔