رئیل ٹائم فیڈ مانیٹرنگ سسٹم کی صد فیصد تکمیل : ڈاکٹر کرن ورون ریڈی

   

حیدرآباد ۔ 9 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : ٹی جی این پی ڈی سی ایل کے چیرمین اور منیجنگ ڈائرکٹر کرنائی ورون ریڈی نے اعلان کیا کہ کریم نگر تلنگانہ ناردرن پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی لمٹیڈ کے تحت رئیل ٹائم فیڈ مانیٹرنگ سسٹم کی 100 فیصد تکمیل کرنے والا پہلا سرکل بن گیا ہے ۔ جس کے تحت اس سرکل کے تمام 82 سب اسٹیشنس کو کامیابی کے ساتھ سپروائزری کنٹرول اینڈ ڈیٹا ایکوزیشن سسٹم سے منسلک کردیا گیا ہے ۔ سی ایم ڈی نے کہا کہ ٹی جی این پی ڈی سی ایل بجلی کی فراہمی کے معیار اور اعتماد کو بہتر بنانے ، تعطل کو کم کرنے ، تکنیکی مسائل کی فوری نشاندہی اور حل اور فیڈر کی کارکردگی کی موثر نگرانی کے لیے آر ٹی ایف ایم ایس کا نفاذ بڑے پیمانے پر کررہا ہے ۔ کارپوریشن صارفین کو بہتر خدمات اور بجلی کی زیادہ قابل اعتماد اور بلا تعطل فراہمی کے لیے جدید ٹکنالوجی کو بڑے پیمانے پر اپنا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آر ٹی ایف ایم ایس اقدام کو نائب وزیراعلیٰ اور وزیر توانائی ملو بھٹی وکرامارکا کی رہنمائی میں وسعت دی جارہی ہے ۔ جنہوں نے حال ہی میں محکمہ توانائی کے اسپیشل چیف سکریٹری نوین متل کے تعاون اور اشتراک سے ضلع کھمم کے علاقے مدھیرا میں اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا ۔ اب تک ٹی جی این پی ڈی سی ایل کے تحت 1005 سب اسٹیشنوں کو آر ٹی ایف ایم ایس اقدام کے تحت SCADA کے ساتھ منسلک کیا جاچکا ہے ۔ سی ایم ڈی نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ہنمکنڈہ ، کھمم اور کمرارم بھیم آصف آباد سرکلس جلد ہی 100 فیصد انٹگریشین کا ہدف حاصل کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ باقی 419 سب اسٹیشنوں کو اگلے دو ماہ کے اندر اس نظام میں شامل کرلیا جائے گا ۔۔ ش m/b