لکھنو۔کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈر ا اپنی نئی اترپردیش کانگریس ٹیم کے لئے رائے بریلی میں سہ روزہ ورک شاپ 14سے 16اکٹوبر تک منعقد کریں گے۔ورک شا پ کے دوران کانگریس ٹریننگ سل او رسوشیل میڈیا سل کے سربراہان بھی ورک شاپ میں حصہ لینے والوں سے مخاطب ہوں گے اور ان کے سوالات کا جواب بھی دیں گے۔
توقع ہے کہ کانگریس کے عبوری صدر سونیا گاندھی بھی اپنے حلقہ‘ رائے بریلی کادورہ کریں گی‘ اس دوران ان کی نئی ٹیم سے ملاقات بھی ہوگی۔پارٹی کے ایک سینئر لیڈر نے کہاکہ ”مذکورہ نئی کانگریس ٹیم برائے یوپی میں نسبتاً نئی لوگ ہیں جنھیں پارٹی کی سونچ اور کام کرنے کے طریقے سے واقف ہونا چاہئے۔
سینئر لیڈران ان کے سوالات کا جواب دیں گے اور ٹکنالوجی ماہرین بھی سمجھائیں گے کے کس طرح سیاسی حالات کا مقابلہ کرنا ہے“۔
اس ہفتہ کی ابتداء میں نئی اترپردیش ٹیم کا اعلان کیاگیا ہے‘جس میں سینئر لیڈران کو مکمل طور پر نظر انداز کردیاگیا ہے‘ نوجوان لیڈران کو موقع دیاگیاہے۔ بظاہرپارٹی کے سینئر لیڈران کے ساتھ رویہ میں کوئی تبدیلی نہیں ائی ہے جو اس مسلئے پر برہم ہیں۔ورک شاپ کے وقت پر ایک سینئر لیڈر نے سوال اٹھایا۔
انہوں نے کہاکہ ”ایسے وقت میں پارٹی قائدین ورک شاپ میں مصروف ہیں جب انہیں کانگریس امیدواروں کے لئے مہم چلانا ہے۔
ضمنی الیکشن کے بعد ورک شاپ منعقد کیاجاسکتا ہے۔ ضمنی انتخابات میں اس کے منفی اثرات پڑیں گے“