رات میں مشاہدے کے لئے تاج محل کو دوبارہ کھول دیا

,

   

اگرہ۔مذکورہ تاج محل کو رات کے وقت مشاہدہ کے لئے اترپردیش میں کویڈ19کے قواعد میں نرمی کے پیش نظر1.5سال کے بعد دوبارہ کھول دیا۔کویڈ19کی وجہہ سے نافذلاک ڈاؤن کے پیش نظر پچھلے سال مارچ میں رات میں اس عظیم فن شاہکار کے مشاہدے کوروک لگادی گئی تھی۔

ایک سیاح منوج سکسینہ نے اے این ائی کو بتایاکہ ”تاج محل ایک سال سے زائد عرصہ کے بعد رات میں مشاہدے کے لئے کھول دیاگیاہے۔ چاند کی روشنی میں تاج محل نہایت خوبصورت دیکھائی دیتا ہے۔

رات کے اوقات میں اس خوبصورت شاہکارکے مشاہدے کے کچھ او رہی بات ہے“۔ایک اور سیاح پریدھی جوشی نے کہاکہ ”میں ہمیشہ تاج محل کو دیکھنے کامتمنی رہا اورلوگو ں سے اس کی خوبصورتی کے متعلق کافی سنا تھا۔

یقینا یہ نہایت خوبصورت ہے مگر اس میں چاند کی روشنی جب شامل شامل ہوجاتی ہے تو یہ دنیاکے ساتوین عجوبہ کی خوبصورتی بھی دوبالا ہوجاتی ہے۔ یہ ایک خوشگوار تجربہ ہے“۔ایک او رسیاح رینا نے کہاکہ ”رات کے اوقات میں تاج محل کو دیکھنے کا ایک دلکش منظر ہے۔

مگر جب سے یہاں پر بار ش ہے مذکورہ چان بادلوں میں چھپ گیا ہے اور چاندنی مانند ہوگئی ہے۔

جب چاند پوری آب وتاب کے ساتھ ہوگا‘ تو تاج محل کی خوبصورتی او ربھی بڑھ جائے گی“۔وسنت کمار ساورانکر سپریڈنٹ آرکیالوجسٹ‘ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا(اے ایس ائی) اگرہ نے کہاکہ ”سیاحوں اور ویزاٹرس کے لئے یہ خوش خبری ہے کہ 1.5سال بعد تاج محل رات میں مشاہدے کے لئے دوبارہ کھول دیاگیاہے۔

ہم نے لوگوں کی کویڈ پروٹوکالس اور گائیڈ لائنس پر عمل آواری کے لئے ضروری اقدامات کئے ہیں۔ بخار کی جانچ اور ہاتھوں کی صفائی کے بعد ہی لوگو ں کو تاریخی شاہکارکے مشاہدے کے لئے داخلہ دیا جائے گا۔

ہم اس بات کو بھی یقینی بنارہے ہیں لوگ ماسک پہنیں اور سماجی دوری برقرار رکھیں“۔انہوں نے مزیدکہاکہ ”پچھلے سال مارچ2020میں پہلے کویڈ لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بعد سے رات میں تاج محل کے مشاہدے کو بند کردیاگیاتھا۔

تاج محل کے رات میں مشاہدے کے لئے پچاس پر مشتمل فی بیاچ کے ذریعہ رات 8:30سے 10بجے تک 150سیاحوں کوہی ہر روز داخلہ کی اجازت رہے گی۔ ہفتہ میں تین دن ہی رات میں مشاہدہ کھلا رہے گا“۔