راجستھان میں ایک پریمی جوڑے نے پہلے شراب نوشی کی پھر فلمی انداز میں ایک دوسرے کو گولی مارلی

,

   

جئے پور۔ راجستھان کے ایک پریمی جوڑے کی اصلی کہانی کسی فلمی کہانی سے کم نہیں ہے۔

سال 2012میں حبیب فیصل کی ہدایت کاری میں بنی فلم عشق زادے کے طرم پر دونوں پریمی ایک دوسرے سے ٹوٹ کر محبت کرتے ہیں اور پھر ایک دوسرے کی جان بھی لے لیتے ہیں۔

جی ہاں یہ کہانی سننے میں فلمی تو لگ سکتی ہے لیکن ہے بلکل اصلی۔پریمی جوڑا شہر سے دور کسی ویرانہ مقام پر ملتا ہے۔

رات میں ساتھ میں پارٹی کرتے ہیں‘ شراب نوشی کرتے ہیں اور پھر ایک دوسرے پر گولی چلاکر اپنی جان دے دیتے ہیں۔

دونوں نے اپنے آخری لمحات کے ایک ایک پل کو اپنے کیمرے میں قید کیاہے۔

پہلی فوٹومیں ایک ہاتھ دیکھارہا ہے جس میں معشوقہ نے مہندی سے اپنے محبوب اور اپنا نام لکھا ہے۔

عقب میں ایک شراب کی بوتل بھی دیکھائی دے رہی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ ان لوگوں نے مبینہ طور پر خودکشی قبے پارٹی کی تھی۔

دوسری تصویر میں لڑکی کے دونوں ہاتھوں میں بندوق۔

ایک ہاتھ سے اپنی سراور دوسرے ہاتھ سے ساتھی نوجوان کے سر کا نشانہ لگائے بیٹھی ہے۔

ایک اور دوسرے تصوئیرمیں لڑکا او رلڑکی اپنے اپنے سر کانشانہ لگائے دیکھائی دے رہے ہیں۔تصوئیر دیکھنے کے بعد یہ معاملہ سیدھا سیدھا عاشقی سے جڑا لگتا ہے۔

اس کے ساتھ ہی یہ بھی لگا رہا ہے کہ دونوں ملے‘ پارٹی او رپھر خود کو گولی مار لی۔

موقع پر پہنچ کر پولیس نے دونوں نعشوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔دونوں کے کانپٹی پر گولی لگی ہوئی ہے۔

فی الحال موت کی اصلی وجہہ کا پتہ نہیں چلا ہے۔راجستھان پولیس نے اس کو خودکشی معاملہ تسلیم کرتے ہوئے کیس درج کیاہے اور معاملہ کی چھان بین بھی شروع کردی ہے۔

پورے معاملہ چوہٹلاپولیس اسٹیشن علاقے کے لیلسار سرحد گاؤں کا ہے۔

واقعہ کے بعد سے دیہات کے لوگ سکتہ میں ہے۔ چرچاؤں کا بازار گرم ہے۔