راجستھان میں بی جے پی ہِٹ وکٹ ہو چکی : پرینکا گاندھی

,

   

اجمیر : کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے پیر کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کے ’رَن آؤٹ‘ والے بیان پر شدید جوابی حملہ کیا۔ راجستھان کے کیکڑی میں واقع جہاجپور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بی جے پی تو پہلے ہی ہِٹ وکٹ ہو چکی ہے اور راجستھان میں دوبارہ کانگریس کی حکومت بننے جا رہی ہے۔پرینکا گاندھی نے وزیر اعظم مودی کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ راجستھان میں کانگریس لیڈران اور کارکنان متحد ہو کر مضبوطی سے انتخاب لڑ رہے ہیں جبکہ بی جے پی پوری طرح سے بکھری ہوئی ہے۔ پی ایم مودی نے اپنے بڑے بڑے قائدین کو کنارے کر دیا ہے۔ کوئی نہیں جانتا کہ راجستھان میں بی جے پی کی طرف سے وزیر اعلیٰ کون بنے گا۔ حالت یہ ہے کہ وزیر اعظم مودی خود ہی دوربین لے کر بی جے پی کیلئے وزیر اعلیٰ تلاش کر رہے ہیں۔