جودھپور۔راجستھان کی جودھپور سنٹرل جیل میں قیدایک 32سالہ قیدی کے پیٹ سے چار فون برآمد ہوئے ہیں۔ مذکورہ شخص نے بڑی آنت میں یہ فون چھپارکھا تھا۔ وہ بارمیر کا رہنا والا شخص ہے جس کو غیر فطری جرم کے معاملے میں جیل ہوئی ہے۔
دیوا رام کی حیثیت سے اس کی شناخت ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق اس قیدی نے جمعہ کے روز شدید پیٹ میں درد کی شکایت کی تھی۔
جس کے بعد اس کو اسپتال لے جایاگیاتھا‘ جس کی وجہہ سے اس کے پیٹ میں موجود فونوں کا انکشاف ہواہے۔
پولیس نے یہ کہاکہ جمعہ کی صبح دیوا رام جو جودھپور کی سنٹرل جیل میں 18ماہ سے قید ہے‘ ناقابل برداشت پیٹ میں درد سے تڑپ رہاتھا۔
جب اس سے اسکی وجہہ پوچھی گئی تو اس نے بتایا کہ زبردستی بڑی آنت میں اس نے موبائیل فون ڈھونسنے کاکام کیاہے۔
فوری اس کو اسپتال لے جایاگیا۔اس کے اقبالیہ بیان کی اس وقت تصدیق ہوئی جب اسنوگرافی کی رپورٹ میں پلاسٹک کے اندر لپٹے ہوئے فونس اور ہیڈسیٹس کورس بڑی آنت میں دیکھے گئے۔
تاہم دیوا رام کی حالت اب مستحکم ہے۔ جب وہ اسپتال سے ڈسچارج کردیاجائے گا تب اس سے جیل حکام موبائیل فون کے جیل میں فراہم کرنے والوں کے متعلق تفتیش کریں گے