راجستھان میں پولیس جوان پر لاٹھیوں اور راڈس سے حملے میں موت

,

   

عبدالغنی عمر45سال جس کا تعلق بھیلواڑہ کے جہاز پور علاقے سے ہے کی تعیناتی بھیم پولیس اسٹیشن پر کی گئی تھی‘ جس کو بھیم کے برار علاقے میں نامعلوم گروپ نے قتل کردیا۔ وہا ں پر وہ ایک معاملے کی تحقیقات میں گئے ہوئے تھے

اودئے پور۔راجستھان کے ضلع راجسمنڈ میں بھیم پولیس اسٹیشن پر ایک ہیڈ کانسٹبل کی تعیناتی عمل میں ائی تھی‘ پولیس نے بتایا کہ ایک نامعلوم گروپ نے ہفتہ کی روز مبینہ طور پر مذکورہ پولیس جوان کو اس قدر پیٹا کے اس کی موت ہوگئی۔

عبدالغنی عمر45سال جس کا تعلق بھیلواڑہ کے جہاز پور علاقے سے ہے کی تعیناتی بھیم پولیس اسٹیشن پر کی گئی تھی‘ جس کو بھیم کے برار علاقے کے حاملہ کی بیر گاؤں میں نامعلوم گروپ نے قتل کردیا۔ جہاں پر وہ ایک اراضی تنازعہ کے معاملے کی جانچ کے لئے گئے ہوئے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ غنی پر نامعلوم افراد نے لاٹھیوں او رراڈس سے حملہ کیا جس کی وجہہ سے وہ زخمی ہوگئے اور حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔

بھیم پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او لابھورام وشنوئی نے کہاکہ ”مذکورہ اراضی پر قابض لوگوں سے بات چیت کے دوران‘ جہاں پر تنازعہ تھا کچھ نامعلوم لوگوں نے غنی پر حملہ کردیا۔

حملہ آور فرار ہوگئے جبکہ وہا ں سے گذر نے والے لوگوں نے108ایمبولنس کو فون کیا جس میں پولیس جوان کو کمیٹی ہلت سنٹر لے جایاگیاجہاں وہ زخموں سے جانبرنہ ہوسکے“۔ ان کی نعش کو مردہ خانہ منتقل کردیاگیا۔

غنی کے گھر والوں کو اس کے متعلق جانکاردی گئی۔ اودئے پور رینج افیسر بینتا ٹھاکر نے کہاکہ ”یہ ہجومی تشدد کا واقعہ نہیں ہے۔ گاؤں میں یہ واقعہ پیش نہیں ہے۔ جب جوان مرکزی سڑک پر پہنچاتو اس پر حملہ کیاگیا۔ ایسا مانا جارہا ہے تین سے چارلوگوں نے یہ حملہ کیاہے“۔

راجسمنڈ سپریڈنٹ آف پولیس بھون بھوشن نے کہاکہ ”وہ (غنی) گاؤں سے اپنی موٹر سیکل پر واپس لوٹ رہے تھے‘ جب کچھ نامعلوم لوگوں نے لاٹھیوں سے اس پر حملہ کیا“۔ کئی سینئر پولیس افیسر اسپتال پہنچے جہاں پر غنی کی موت ہوئی۔

اتوار کے روز پوسٹ مارٹم انجام دیاجائے گا‘ بھوشن نے یہ بھی کہاکہ حملہ آوروں کی شناخت کی کوششیں کی جارہی ہیں۔