ڈی ایس اے ترجمان سوبھو ناتھ کے مطابق مذکورہ بی سی سی دستاویزی فلم کی نمائش جمعرات کے روز شام 6بجے رتن پالی علاقے میں نیمتالا میدان میں کی جائے گی۔
کلکتہ۔ مغربی بنگال کے بیربھم ضلع میں وسوا بھارتی یونیورسٹی کی ڈیموکرٹیک اسٹوڈنٹس اسوسیشن(ڈی ایس اے) طلبہ وینگ نے اعلان کیا ہے کہ یونیورسٹی کی کنوکیشن تقریب میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی آمد کے موقع پر وہ نریندرمودی پر تیار کی گئی بی بی سی متنازعہ دستاویزی فلم کی نمائش کریں گے۔
وزیر دفاع اور مرکزی مملکتی وزیرتعلیم سبھاش سرکار کی جمعرات کی شام دیر گئے بول پور شانتی نکتین میں آمد مقرر ہے اور وہ جمعہ کی صبح مقرر مذکورہ کنوکیشن تقریب میں شرکت کریں گے۔
ڈی ایس اے ترجمان سوبھو ناتھ کے مطابق مذکورہ بی سی سی دستاویزی فلم کی نمائش جمعرات کے روز شام 6بجے رتن پالی علاقے میں نیمتالا میدان میں کی جائے گی۔
بی جے پی کے بیربھم ضلع صدر دھورو با صاحہ نے کہاکہ ”ماؤسٹوں کے ساتھ تعلق رکھنے والے‘ ایک اسٹوڈنٹس وینگ کے ایک رکن کی جانب سے جان بوجھ کر وزیردفاع کی آمد کے موقع پراسکرینگ رکھی جارہی ہے تاکہ ان کی توہین کی جاسکے۔
انہوں نے دعوی کیاکہ ”اس دستاویزی فلم پر نئی دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں اس طرح کاہنگامہ کھڑا کرنے کی فرضی دائیں بازو کے لوگوں نے کوشش کی ہے۔ تاہم ہندوستان کی عوام کو ان پربھروسہ نہیں ہے اورمجموعی طور پر تنہا ہوگئے ہیں“۔
تاہم ڈی ایس اے ترجمان نے کہاکہ وزیردفاع کی آمدکے موقع پر اسکریننگ ایک اتفاق ہے۔ ہمارے پاس راجناتھ سنگھ کے خلاف کچھ نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ ”ہمارے پاس راجناتھ سنگھ کے خلاف کچھ نہیں ہے۔
پہلے ہی ریاست کے مختلف حصوں میں بی بی سی دستاویزی فلم کی نمائش کی جاچکی ہے۔ اسکے علاوہ جہاں پر اسکرینگ کی جارہی ہے وہ مقام اور جہاں پرکنوکیشن پروگرام منعقد کیاگیاہے ان دونوں کے درمیان میں کافی بڑا فاصلہ ہے۔