ذرائع کے مطابق کئی ریاستی منسٹر س ’’ اپنے بیٹوں او ربیٹیوں کو نظام میں لانے ‘‘ کی تیاری کررہے ہیں اور کانگریس صدر کی ہدایت ہے کہ اس عمل کو ختم کیاجائے۔
نئی دہلی۔ کانگریس صدر راہول گاندھی نے دوروز قبل پارٹی کے ریاستی صدور اراکین اسمبلی سے ملاقات کی تاکہ مجوزہ لوک سبھا الیکشن کے ضمن میں تیاری کی جاسکے۔
مذکورہ قائدین سے انہوں نے کہاکہ مجوزہ لوک سبھا الیکشن کے لئے پارٹی راجیہ سبھا ایم پیز‘ موجودہ اراکین اسمبلی اور ان کے گھر والوں کو ٹکٹ نہیں دے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ پارٹی مقامی یونٹس اور علاقائی اتحاد کی خواہشات کو پورا کرے گی۔
ذرائع کے مطابق کئی ریاستی منسٹر س ’’ اپنے بیٹوں او ربیٹیوں کو نظام میں لانے ‘‘ کی تیاری کررہے ہیں اور کانگریس صدر کی ہدایت ہے کہ اس عمل کو ختم کیاجائے۔تاہم یہ ایک درخواست ہوگی اور ممکن ہے کہ اس کو بھی تسلیم کیاجائے گا اور کانگریس صدر اس ضمن میں کوئی فیصلہ کریں گے۔
اس بات کا قیام لگایاجارہا ہے کہ مدھیہ پردیش کے چیف منسٹر کمل ناتھ اپنے بیٹے نکل کے چند واڑا حلقے سے کانگریس کا امیدوار بنانا چاہتے ہیں‘ کمل ناتھ کے چیف منسٹر بننے کے بعد یہ سیٹ خالی ہوئی ہے۔
پارٹی کے ایک بیان میں کہاگیا ہے ’’ امیدواروں کے انتخاب میں ’وہ ( راہول گاندھی) ہی کوئی بڑے اقدام اٹھائیں گے تاکہ کارکنوں او رمقامی لوگوں کی پارٹی میں زیاد ہ سے زیادہ حصہ داری کو یقینی بنایاجاسکے۔
اس کے علاوہ انہو ں نے اس بات کی بھی ہدایت دی ہے کہ جتنا جلدی ہوسکے امیدواروں کے انتخاب کو قطعیت دی جائے‘‘۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام ریاستی یونٹس کو اس بات کی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ہر لوک سبھاحلقہ کے لئے 25فبروری تک تین نام داخل کریں۔
پارٹی اس ماہ کے آخر تک امیدواروں کے ناموں کو قطعیت دیدے گی۔الائنس کے متعلق راہول نے ریاستی صدور سے کہاکہ اعلی کمان ان کی جانب سے لئے گئے فیصلوں کو تسلیم کرے گی۔
اس اجلاس میںیہ بھی دیکھا گیا کہ کئی ریاستوں کے صدور نے ان کی بہن پرینکا کو اپنی ریاست روانہ کرنے کا اصرار کررہے تھے۔
گاندھی نے ریاستی یونٹس کو ’’ بے روزگاری‘ کسانوں کا بحران‘ دستوری اداروں پر کارضرب‘ اداروں اور ایجنسیوں کے استحصال‘‘ جیسے مسائل کو پارٹی کے سوشیل میڈیا اجاگر کرنے پر زوردیا ۔
اس کے علاوہ مذکورہ لیڈرس سے یہ بھی کہاگیا ہے کہ وہ ریاست کے اہم مسائل کو پارٹی کے منشور میں شامل کرائیں۔