راجیہ سبھا میں سٹیزن شپ کی عدم پیشکش پر آسام میں جشن 

,

   

مذکورہ متنازعہ شہریت( ترمیم) بل کی فبروری 13کے روز راجیہ سبھا میں پیش کرناتھا جس کی وجہہ سے شمال مشرق میں اس بل کے خلاف زبردست احتجاج جاری تھا

نئی دہلی۔ شہریت ( ترمیم) بل کی راجیہ سبھا میں عدم پیشکش کی وجہہ سے مذکورہ بل اب 3جون تک غیر کارگرد ثابت ہوجائے گا‘ کیونکہ غیر معینہ مدت کے لئے راجیہ سبھا کاایوا ن چہارشنبہ کے روز ملتوی کردیاگیاہے۔بل کی عدم پیشکش کے بعد پوری شامل مشرق میں ایک جشن کا ماحول دیکھنے کو ملا۔

لوک سبھا میں8جنوری کے روز پیشکش او رمنظوری کے بعد بل کے خلاف احتجاج کرنے والی مختلف تنظیمو ں کے حامیوں نے سڑک پر اتر پر جشن منایا‘ پٹاخے پھوڑے اور میٹھائیاں تقسیم کیں۔نریند مودی ‘ امیت شاہ‘ سبرنندا سونوال ‘ ہمنت بسواس سرما ہائے ہائے کے نعرے فضاؤں میں گونجنے لگے۔

ال آسام اسٹوڈنٹ یونین ( اے اے ایس یو) کرشاک مکتی سنگرام سمیتی ( کے ایم ایس ایس) آسام جاتیا بدی یوبا چترا پریشد( اے جے وائی سی پی) نے دعوی کیا ہے کہ راجیہ سبھا میں بل کی عدم پیشکش ’’ جمہوریت کی جیت‘‘ ہے‘ جو آسام کے لوگوں نے ’’ فرقہ پرستوں ‘‘ کے خلاف جدوجہد کا حصہ تھی

۔ہیمنت بسواس جنھوں نے بل کی شدید حمایت کی تھی نے کہاکہ یہ ’’ آسام کے لوگوں کی شکست ہے‘‘۔