نئی دہلی۔ شیو سینا کی رکن پرینکا چترویدی نے پیر کے روز وزرات صحت پر زوردیا کہ وہ 60سال سے کم عمر کے لوگوں کے لئے کویڈ19ٹیکہ کے بوسٹر خوارک پر رہنمایانہ خطوط جاری کری کریں۔
راجیہ سبھا میں وقفہ صفر کے دوران مسئلہ کو اٹھاتے ہوئے چترویدی نے کہاکہ دنیا معمول پر واپس آرہی ہے اور عالمی پروازیں 27مارچ سے بحال کی جارہی ہیں‘ متعدد ممالک میں ٹیکہ خوارکوں پر کئی ممالک میں ٹیکہ خوارکوں کے لئے سخت گائیڈ لائنس لائے گئے ہیں تاکہ داخلہ کی اجازت سے قبل مخصوص وقت کے اندر ہی اس کو لگایا جاسکے۔
انہوں نے کہاکہ واضح رہنمایانہ خطوط کی عدم موجودگی میں‘ ہندوستان کو جھنجھوڑ کر چھوڑ دیاجائے گا‘اور اس لئے وزرات صحت کو اس پر رہنمایانہ خطوط واضح کرنا چاہئے۔
وائی ایس آر کانگریس کی رکن ایودھیا رامی ریڈی نے آندھر ا پردیش اوران کے آبائی ضلع گنٹور میں کولڈ چین گودام کی قلت کا مسئلہ اٹھایا‘ اور درخواست کی کہ کولڈ چین گودام کے لئے انفارسٹکچر کے واسطے مالی امداد فراہم کی جائے‘ ریڈی نے کہاکہ اس سے گنٹور کی مشہور مرچ کی درآمد میں اس سے مدد ملے گی۔ اس پر چیرمن ایم وینکیا نائیڈو نے بتایاکہ گنٹور میں سب سے زیادہ کولڈ چین کودام ہیں۔