پہلے صدرڈاکٹر راجندر پرساد سے سابق صدرپرنب مکھرجی نے تاریخی عمارت میں چھٹیاں بتائیں
موجودہ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو بھی اسی میںقیام کریں گی ، خصوصی ہیلی پیاڈ کی تیاری
حیدرآباد /23 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) حیدرآباد میں وواقع صدر جمہوریہ کی قیام گاہ راشٹراپتی نیلائم کی تاریخی اہمیت ہے جس کو 1860 میں نظام نواب نذیر الدین نے تعمیر کیا تھا ۔ نظام دور حکومت میں سالارجنگ وزیر اعظم کے عہدہ پر فائز ہونے کے دوران بلارم میں کنٹونمنٹ قائم کیا گیا جب یہ وزیر اعظم کے فوجی آفیسر کی رہائش گاہ تھی ۔ 1950 میں حیدرآباد اسٹیٹ کے قیام کے بعد حکومت ہند نے اس قدیم اور تاریخی عمارت کو اپنی تحویل میں لے لیا اور اس کو جنوبی ہند میں صدر جمہوریہ کی رہائش کیلئے گیسٹ ہاوز میں تبدیل کردیا ۔ تب سے اس کو راشٹرپتی نیلائم سے موسوم کیا گیا ہے ۔ 90 ایکر وسیع اراضی پر محیط اس عمارت کو 2500 مربع میٹر کے رقبہ پر تعمیر کیا گیا اور اس کو صدر جمہوریہ کا سیکشن ، ارکان خاندان کے سیکشن اور اے ڈی سی سیکشن میں تقسیم کیا گیا ۔ مرکزی عمارت کے آس پاس کے علاقوں میں مزید 20 کمرے تعمیر ہیں ۔ راشٹراپتی نیلائم کے اطراف سیکوریٹی فورسیس کیلئے انتہائی سخت سیکوریٹی انتظامات ہیں ۔ ملک کے پہلے صدر جمہوریہ ڈاکٹر راجندر پرساد سے لے کر سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی تک تمام نے ہر سال یہاں سرمائی تعطیلات گذاری ہیں ۔ موجودہ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سرمائی چھٹیاں گذارنے پہلی مرتبہ حیدرآباد پہونچ رہی ہیں ۔ عہدیداروں کی جانب سے بڑے پیمانے پر تیاریاں کی جارہی ہیں ۔ راشٹرا پتی نیلائم کو رنگ و روغن کیا گیا ۔ برقی کے معقول انتظامات کئے گئے اور سڑکیں تعمیر کی گئی ہیں ۔ پینے کے پانی کے انتظامات اور صفائی پر خاص توجہ دی گئی ہے ۔ راشٹراپتی نیلائم کے قریب موجود ای ایم ای پریڈ گراؤنڈ پر خصوصی ہیلی پیاڈ بھی تیار کیا گیا ہے ۔ ن