Monday , October 21 2019

رام مندر ہمارا انتخابی ایجنڈا نہیں : کانگریس صدر راہل گاندھی

رافیل متنازعہ کے بیچ راہل نے جمعہ کے روز پہلی بار رام مندر معاملہ پر بات کی۔ انہوں نے 2019 لوک سبھا انتخابات میں ’رام مندر‘ کو کانگریس پارٹی کا انتخابی ایجنڈا ہونے کی بات کو سرے سے خارج کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے لئے رام مندر کانگریس کا ایشو نہیں ہے۔ راہل گاندھی نے کہا، ’’ 2019 انتخابات میں بدعنوانی، بیروزگاری اور لوگوں کی عام پریشانیاں بڑے ایشو ہوں گے، رام مندر ہمارے ایجنڈا میں شامل نہیں ہے‘‘۔

بتا دیں کہ سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز اجودھیا زمین متنازعہ معاملہ کی سماعت 10 جنوری تک کیلئے ملتوی کردی گئی ہے۔ عدالت نے کہا کہ اب اس معاملہ کی تین ججوں کی خصوصی بینچ سماعت کرے گی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT