رام کا وجود خیالی :جتن رام نصاب میں رامائن کی شمولیت کی حمایت

   

پٹنہ: رام چرت مانس (رامائن) کو نصاب میں شامل کرنے کے مطالبے سے بہار کی سیاست ابال میں ہے۔ این ڈی اے کے کئی رہنماؤں نے رامائن اور رام چرت مانس کو نصاب میں شامل کرنے کے بیانات جاری کیے ہیں۔ان مطالبات کے درمیان ، بہار کے سابق سی ایم اور ہندوستانی عوام مورچہ کے صدر جتن رام مانجھی نے ایک بڑا بیان دیتے ہوئے بھگوان شری رام کے وجود کو خیالی اور مفروضہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہیکہ رام کوئی زندہ حقیقت اور عظیم انسان تھے ، میں اس پر یقین نہیں کرتا،لیکن رامائن میں بتائی گئیں باتیں سیکھنے والی ہیں۔ رام مانجھی نے کہا کہ چاہے وہ خواتین کے احترام کا معاملہ ہو یا بڑوں کے احترام کا ،اس کا سبق ہمیں رامائن میں ملتا ہے۔