Wednesday , August 12 2020

رام گوپال ورما کی فلم ’’کورونا وائرس‘‘کا ٹریلر ریلیز

ممبئی۔ 27مئی ( سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ فلمساز رام گوپال ورما کی فلم ‘کورونا وائرس’ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے ۔کورونا نے لوگوں کو پریشان کر دیا ہے ۔ اس وبا پر رام گوپال ورما نے ایک فلم تیار کی ہے ، جس کا نام ہے ’’کورونا وائرس‘‘ ہے۔رام گوپال ورما نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک تصویر شیئر کی ہے ۔اس کیساتھ انہوں نے لکھا “یہ لیجئے کورونا وائرس فلم کا ٹریلر‘‘. اس کہانی کے پس منظر میں لاک ڈاؤن ہے اور یہ فلم بھی لاک ڈاؤن میں ہی شوٹ ہوئی ہے ۔ میں ثابت کرنا چاہتا تھا کہ کوئی آپ کا کام نہیں روک سکتا ہے ، نہ ہی بھگوان اور نہ کوروناوائرس ۔ٹریلر میں دکھایا گیا کہ نیوز سے لے کر سوشل میڈیا تک، ہر جگہ پر کورونا وائرس کا خوف ہے‘‘۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT