راہول اور کھرگے کا پنڈت نہرو کو خراج

   


نئی دہلی: کانگریس کے صدر ملکاارجن کھرگے اور پارٹی کے سابق صدر راہول گاندھی نے سابق وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کوان کی 133ویں سالگرہ پر آج خراج عقیدت پیش کیا۔ گاندھی نے پنڈت نہرو کا حوالہ دیتے ہوئے ٹویٹ کیا کون ہے بھارت ماتا، اس بڑی زمین میں پھیلے ہندوستانی سب سے زیادہ معنی رکھتے ہیں۔ مادر ہند یہی کروڑں عوام ہیں۔انھوں نے آگے کہا کہ پنڈت نہرو کے انہی جمہوری،ترقی پسند اور سیکولر اصولوں کو دل میں لے کر چل رہا ہوں۔’ہند کے جواہر‘ کی بھارت ماتا کی حفاظت کے لئے ۔ کھرگے نے کہا جدید ہندوستان کے بانی، پنڈت نہرو کی عظیم قربانی کے بغیر 21ویں صدی کے ہندوستان کا تصور نہیں کیا جا سکتا۔ دیکر چیلنجوں کے باوجود جمہوریت کے اس نظریہ کو ان کے ترقی پسند نظریات نے ہندوستان کے سماجی، سیاسی اور معاشی ترقی کو اور آگے بڑھائے گا۔ ایک سچے محب وطن کو میری طرف سے سلام۔اس سے پہلے کھرگے اور کانگریس کے سابق صدر سونیا گاندھی نے دیگر لیڈروں کے ساتھ یہاں پنڈت نہرو کی سمادھی پر جاکر انھیں گلہائے عقیدت پیش کیا۔