راہول کی بنگلورو میں گیگ ورکرس سے بات چیت۔ ویلفیر بورڈ‘ کارپس فنڈ کا وعدہ

,

کانگریس پارٹی نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ ایک کافی کے پیالی اور ایک مصالحہ دوسہ پر راہول گاندھی نے ڈیلیوری ورکرس کی زندگی‘ مستحکم ملازمت کی کمی‘ اور اشیاء ضروریہ پر بڑھتی قیمتوں کو سمجھنے کے متعلق تبادلہ خیال کیا ہے۔

بنگلورو۔ڈیلیوری ورکرس کو درپیش مشکلات کو پیش نظر رکھتے ہوئے کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے اپنی پارٹی کے وعدہ کو دہرایا جس میں کہاگیاہے کیگ ورکرس کے لئے کرناٹک میں ویلفیر بورڈ کے ساتھ 3000کروڑ کا کارپس فنڈ اور فی گھنٹہ اقل ترین اجرت کا اعلان کیاگیاہے۔

گاندھی نے انتخابات کے زیر اثر کرناٹک میں مختلف کمپنیوں سے تعلق رکھنے والے ڈیلیوری افراد اور گیگ ورکرس سے بات چیت کے دوران اپنے وعدے کو دوبارہ دہرایا ہے۔

کانگریس پارٹی نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ ایک کافی کے پیالی اور ایک مصالحہ دوسہ پر راہول گاندھی نے ڈیلیوری ورکرس کی زندگی‘ مستحکم ملازمت کی کمی‘ اور اشیاء ضروریہ پر بڑھتی قیمتوں کو سمجھنے کے متعلق تبادلہ خیال کیا ہے۔

اس بیان میں کہاگیاہے کہ انہوں نے یہ بھی غور سے سنا کہ نوجوان گیگ نوکریاں کیوں کیں‘ اور ا ن کے کام کرنے کے حالات کیاتھے۔

مذکورہ پارٹی نے کہاکہ ”ایک بنگلورو میں 2لاکھ سے زائد لوگ گیگ نوکریاں کررہے ہیں۔

مذکورہ کانگریس پارٹی نے اپنے منشور میں ان کے لئے خصوصی وعد ہ کیاہے‘ جس میں اہم گیگ ورکرس ویلفیر بورڈ کا قیام جو 3000کروڑکے کارپس فنڈ کے ساتھ ہوگا اور گیگ ورکرس اور غیرمصدقہ دیگر شعبوں کو اقل ترین گھنٹہ اجرت کو یقینی بنانا ہے۔

گاندھی بعد ازاں ایک ڈیلیوری پارٹنر کی گاڑی پر سوار ہوکر روانہ ہوگئے۔