نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھرگے سمیت پارٹی لیڈروں اور کارکنوں نے رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی کو چہارشنبہ کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی۔راہول آج 54سال کے ہو گئے ہیں۔ کھرگے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہاکہ آئین ہند میں درج اقدار کے تئیں آپ کی غیر متزلزل وابستگی اور لاکھوں ان سنی آوازوں کے تئیں آپ کی ہمدردی وہ خوبیاں ہیں جو آپ کو دوسروں سے ممتاز بناتی ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ کانگریس پارٹی کے تنوع میں اتحاد، ہم آہنگی اور ہمدردی کے اصول آپ کے تمام کاموں میں نظر آتے ہیں، کیونکہ آپ اقتدار کو سچائی کا آئینہ دکھا کر آخری آدمی کے آنسو پونچھنے کے اپنے مشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ میں آپ کی لمبی، صحت مند اور خوشگوار زندگی کی خواہش کرتا ہوں۔کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے اپنے بھائی اور پارٹی کے سینئر لیڈر راہول گاندھی کو اپنا رہنما قرار دیتے ہوئے خواہش کی کہ وہ سیاسی افق پر ستارے کی طرح چمکتے رہیں۔پرینکا نے کہاکہ میرے پیارے بھائی کو سالگرہ مبارک ہو، جن کی زندگی بے مثال ہے ۔ نقطہ نظر ایسا ہے کہ ہر ایک کے راستے کو روشن کرتا ہے ۔ میرے ہمیشہ کے دوست، میرے ساتھی، منطقی رہنما، فلسفی اور لیڈر۔ چمکتے رہیں، آپ کو سب سے زیادہ پیار۔راہول حال ہی میں دو لوک سبھا حلقوں رائے بریلی اور وائناڈ سے منتخب ہوئے ان کے حامیوں اور پارٹی کارکنوں نے مختلف مقامات پر کیک کاٹے اور راہول کی سالگرہ کی خوشی منائی۔