راہول گاندھی’ٹول کٹ“ کامستقبل حصہ بن گئے ہیں‘ ہندوستان کے خلاف کام کررہے ہیں۔ نڈا

,

   

انہوں نے سابق کانگریس صدر پر الزام لگایاکہ وہ ہندوستان کے خلاف غیرملکی سازشیوں کے ساتھ ہاتھ ملاچکے ہیں تاکہ معاشی او رمنظم طریقے سے ملک کو گھیرے میں لے لیں۔


نئی دہلی۔ہندوستان کی جمہوری حالت پر برطانیہ میں کانگریس قائد کے حالیہ بیان پر جمعہ کے روزبی جے پی صدر جے پی نڈا نے اپنی پارٹی کے راہول گاندھی پر حملوں کی قیادت کی اور الزام لگایا کہ وہ ایک ”ٹول کٹ کامستقل حصہ بن گئے ہیں“ ہندوستان کے خلاف کام کررہے ہیں جو فائدہ اٹھانے کے لئے یہاں پر ایک کمزو ر حکومت کی تلاش میں ہیں۔

اپنے ایک بیان میں نڈا نے ایک ارب پتی فینانسر جاری سوروس”مخالف ہندوستان“ کی زبان استعمال کرنے کا گاندھی کو موردالزام ٹہرایااور الزام لگایاکہ کانگریس اور ”خود ساختہ لفٹ لیبرلس“ ملک کے خلاف غیر ملکی قوتوں کا ”ڈیپ اسٹیٹ“سازش کا حصہ بن چکے ہیں۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”ملک دشمن“ کانگریس لیڈر پاکستان کی زبان بول رہے ہیں۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر نے کہاکہ ملک کے اندرونی معاملات میں غیر ملکی طاقتوں کی ”مداخلت“کرنے کے اپنے ”گناہ“کے لئے ہندوستان کی عوام سے معافی مانگنی ہوگی۔

انہوں نے سابق کانگریس صدر پر الزام لگایاکہ وہ ہندوستان کے خلاف غیرملکی سازشیوں کے ساتھ ہاتھ ملاچکے ہیں تاکہ معاشی او رمنظم طریقے سے ملک کو گھیرے میں لے لیں۔

انہوں نے کہاکہ آزاد ہندوستان میں کسی لیڈر نے اس سے قبل ایسا نہیں کیا ہے جو راہول گاندھی نے غیر ملکی سرزمین پر کیاہے۔

نڈا نے کہاکہ ”یہ ایک نہایت سنجیدہ معاملہ ہے“ اور مزیدکہاکہ کانگریس لیڈر نے ہر حب الوطن ایم پی کے ساتھ ساتھ ملک کی عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔

انہو ں نے کہاکہ بھارت کے خلاف کام کرنے والے ایک کمزور حکومت چاہتے ہیں جو اپنے فائدے کے لئے اتحاد کی مجبوریوں میں کام کرے۔

اس بات کی طرف اشارہ کرت ہوئے ہندوستان پر آزاد سے قبل برطانیہ نے کی حکومت کی‘ صدر بی جے پی نے کہاکہ بدقسمتی کی بات ہے کہ گاندھی ملک پر غیر ملکی مداخلت چاہتے ہیں۔