گاندھی ان کی قیادت میں 7ستمبر سے شروع ہونے والی ”بھارت جوڑو یاترا“ سے دو دن قبل گجرات جہاں پر انتخابات ہونے والے ہیں پہنچیں گے
احمد آباد۔کانگریس لیڈر راہول گاندھی گجرات اسمبلی کے مجوزہ انتخابات کے لئے پارٹی مہم کی شروعات کے مقصد سے بی جے پی کی برسراقتدار ریاست کو 5ستمبر کے روز پہنچیں گے‘ چہارشنبہ کے روز اس بات کااعلان کیاگیاہے۔
یہاں پر اس بات کااعلان کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہاکہ اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے امیدواروں کے انتخابات اور امیدواروں کی پہلی فہرست کی اجرائی ستمبر 15سے قبل عمل میں لانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ راجیہ سبھا ممبر نے رپورٹرس کو بتایاکہ”اسمبلی انتخابات کی مہم کی شروعات5ستمبر کو راہول گاندھی کریں گے۔
ان کی یہاں احمد آباد میں آمد ہوگی اور انتخابات کی تیاریوں پر مشتمل ایک بڑے پیمانے کا پروگرام شروع کیاجائے گا“۔وینو گوپال نے چہارشنبہ کے روز کہاکہ گجرات میں کانگریس 90دنوں کے پروگرام کا آغاز کرے گی‘ جہاں پر مذکورہ پارٹی تین دہوں تک حکمران تھی۔
گاندھی ان کی قیادت میں 7ستمبر سے شروع ہونے والی ”بھارت جوڑو یاترا“ سے دو دن قبل گجرات جہاں پر انتخابات ہونے والے ہیں پہنچیں گے۔ بڑے پیمانے پر رسائی کے اس پروگرام کے ذریعہ کانگریس قائدین 12ریاستوں اور 2یونین ٹریٹریز کا احاطہ کریں گے۔
مذکورہ پدیاترا 3500کیلومیٹر کی ہوگی اور اس کو 150دنوں میں پورا کیاجائے گا۔وینو گوپال نے کہاکہ ”گاندھی کا گجرات دورہ انتخابی مہم کی شروعات کے لئے5ستمبر کو ہوگا۔ اپنے اس دورے کے موقع پر وہ مہاتماگاندھی اور کی سرزمین اور سردار پٹیل کا بھی”بھارت جڑو یاترا“ سے قبل اشرواد لیں گے“۔
راہول گاندھی نے گجرات کا اپنا دورہ ای ڈی کے ان کے نام سمن اور سونیاگاندھی کی پوچھ تاچھ کی وجہہ سے منسوخ کردیاتھا۔
عام آدمی پارٹی نے بھی گجرات اسمبلی انتخابات کے لئے اپنے قومی کنونیر اروندر کجریوال کے ساتھ اتری ہے جنھوں نے ریاست کے مختلف حصوں میں عوام سے ملاقاتیں کررہے ہیں اور لوگوں کو اپنی پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد اپنے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کی ضمانت بھی پیش کررہے ہیں۔
عام آدمی پارٹی نے 19ناموں پر مشتمل دوفہرستیں ریاست کے 182ممبرس پر مشتمل اسمبلی کے لئے پہلے ہی جاری کردی ہیں