راہول گاندھی کی شبہہ ”کوخراب“ کرنے کے معاملے میں ٹی این بی جے پی اٹی سربراہ کے خلاف شکایت

,

   

گوسوامی نے شکایت کی کہ یہ نہ صرف راہول گاندھی کے کردار پر حملہ ہے بلکہ ان کی بھتیجی کے کردارکو مسخ کرنے کی کوشش کا حصہ ہے جوابھی نابالغ ہے


تاملناڈو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ائی ٹی ہیڈ سی ٹی آر نرمل کمار پر کانگریس کے سینئر لیڈر راہول گاندھی کی ایک وائرل ٹوئٹ کے ذریعہ شبہہ خراب کرنے کے معاملے میں سائبر کرائم میں ایک شکایت درج کرائی گئی ہے۔

انڈین نیشنل کانگریس کے ایک رکن ادتیہ گوسومی نے اتوار کے روز عصری سائبر کرائم شکایت کی تصویر ٹوئٹ کی ا اورنرمل کمار کو ”گھٹیا“ قراردیا۔

انہوں نے ”الکٹرانک کی شکل میں جنسی طور پر فحش مواد شائع کرنا یا منتقل کرنا“کے زمرے کے تحت شکایت درج کرائی ہے۔

اس شکایت میں لکھا گیا ہے کہ ”یہاں پر اس بات کا ذکر کیاگیاہے کہ مذکورہ فرد جو متذکرہ ہے نے خود کی پہچان تاملناڈو بی جے پی کے ائی ٹی سل کے سربراہ کے طور پر دی ہے او راس نے ایک تصویر کانگریس ایم پی سری راہول گاندھی کے ساتھ ان کی بھتیجی میریا وڈرا کی پوسٹ کی ہے جوایک نابالغ ہے اور کیپشن لکھا ہے کہ راہول گاندھی یاترا پر لڑکیوں سے چھیڑ چھاڑ کے لئے گئے ہیں“۔

گوسوامی نے شکایت کی کہ یہ نہ صرف راہول گاندھی کے کردار پر حملہ ہے بلکہ ان کی بھتیجی کے کردارکو مسخ کرنے کی کوشش کا حصہ ہے جوابھی نابالغ ہے۔

اتوار کے روز نرمل کمار نے راہول گاندھی کی ان کی بھتیجی میریا واڈرا کے ساتھ ایک تصویر ٹوئٹ کیااو راس کاکیپشن تامل میں تحریر کیاتھا۔

بعدازاں اس کا ترجمہ کیاگیا جو کہہ رہا ہے کہ ”پپومہندی لگاکر بچوں کے ساتھ کھیلنے میں خوش دیکھائی دے رہے ہیں‘یاترا میں جو دس لوگ گئے ہیں ان کے لئے فکر مندی ہے وہ سونچ رہے ہیں پپوکوئی سنجیدہ کام کررہے ہیں“۔

درایں اثناء الٹ نیوز حقائق کی جانچ کرنے والے محمد زبیرنے اس معاملے پر ٹوئٹ کیا اور کہاکہ بی جے پی قائد نے یہ ایک قدیم تصویر شیئر ہے جو راہول گاندھی کی اپنی بھانجے کے تئیں محبت ظاہر کررہی ہے اور دعوی کیاہے کہ وہ نوجوانوں لڑکیوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ‘ دل لگی کررہے ہیں۔

مذکورہ بی جے پی لیڈر فوری اپنی دفاع میں میدان میں اتر گئے اوران کے ٹوئٹ کا مقصد واضح کرنے کی کوشش کرنے لگے۔ زبیر کوٹیاگ کرتے ہوئے ’فرضی خبریں‘ پھیلانے والا قراردیا۔ نرمل کمار نے بعد میں اس ٹوئٹ کو ہذف بھی کردیا ہے۔