حیدرآباد۔4۔ مئی (سیاست نیوز) عثمانیہ یونیورسٹی میں راہول گاندھی کے پروگرام کی اجازت کیلئے کانگریس پارٹی کی جانب سے ہائی کورٹ نے دوسری مرتبہ ہاؤز موشن درخواست داخل کی گئی۔ عثمانیہ یونیورسٹی وائس چانسلر نے پروگرام کی اجازت سے انکار کرتے ہوئے تحریری احکام جاری کئے تھے جنہیں ہائی کورٹ میں چیلنج کیاگیا۔ درخواست گزار نے کہا کہ راہول گاندھی 7 مئی کو عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبہ سے مختلف امور پر بات چیت کریں گے اور یہ پروگرام خالصتاً غیر سیاسی رہے گا۔ یونیورسٹی حکام سے باقاعدہ اجازت طلب کی گئی لیکن اجازت سے انکار کردیا گیا۔ درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ یونیورسٹی طلبہ سے ملاقات کرنے سے روکنا غیر جمہوری اقدام ہے۔ راہول گاندھی دورہ کے موقع پر طلبہ سے مختلف امور پر بات چیت کریں گے۔ ہائی کورٹ نے ہاؤز موشن کی سماعت کا فیصلہ کیا ۔ ر