کنیا کماری سے ان کی شروع ہونے والی بھارت جوڑو یاترا کے پیش نظر راہول گاندھی سیول سوسائٹی کے ساتھ ملکر 2024کے عام انتخابات کی حکمت عملی کو قطعیت دیں گے۔
نئی دہلی۔ اگلے لوک سبھا انتخابات میں اگرچہ کہ ایک سال کا وقت ہے مگر اس میں شدت ابھی سے نظر آرہی ہے۔ کانگریس لیڈر راہول گاندھی مرکز میں وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت والی بی جے پی حکومت کے خلاف محاذ کھڑا کرنے کی کوشش کررہے ہیں‘ جس کے لئے انہوں نے 2014میں اس وقت کی اپوزیشن کی جانب سے اپنائی گئی حکمت عمل کیاہے‘ جس کی سبب یو پی اے حکومت نے خاتمہ ہوا تھا۔ راہول گاندھی کی 22اگست کے روز دہلی میں سیول سوسائٹی کے لوگوں او رتنظیموں سے ملاقات کریں گے اور ان کے مسائل سنیں گے اور اپنے خیالات ان سے شیئر کریں گے۔
اس کے علاوہ گاندھی اپنی بھارت جڑو یاترا پر بھی بات کریں گے اور اس کے وجوہات کا بھی سیول سوسائٹی کے لوگوں سمجھائیں گے۔کنیا کماری سے ان کی شروع ہونے والی بھارت جوڑو یاترا کے پیش نظر راہول گاندھی سیول سوسائٹی کے ساتھ ملکر 2024کے عام انتخابات کی حکمت عملی کو قطعیت دیں گے۔
اپنی بھارت جڑو یاترا سے قبل وہ گاندھی سماج کے مختلف شعبوں میں کام کررہے افراد اورتنظیموں کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ سیول سوسائٹی ممبران کے ساتھ کانگریس کے بعض قائدین نے بات چیت شروع کی ہے۔ یوگیندر یادو‘ میگھا پاٹیکر‘ اور دیگر تنظیموں سے اور افراد سے انہوں نے رابطہ کیاہے۔ باقی لوگوں کے ساتھ رابطہ اور دہلی میں 22اگست کے اجلاس میں مدعو کیاجائے گا۔
واضح رے کہ 2014انتخابات سے قبل کئی تنظیمیں ہندوستان بمقابلہ بدعنوانی کی تشکیل عمل میں لاتے ہوئے اس وقت کی من موہن سنگھ حکومت کے خلاف ماحول بنایاتھا۔ اس وقت کی اپوزیشن بی جے پی نے بدعنوانی کے معاملات اور یوپی اے حکومت میں مفلوج پالیسیوں کا اجاگر کیاتھا۔
یہ وہی تھا جب ہندوستان بھر میں اس طرح کی تحریک شروع ہوئی تھی۔ اناہزارے‘ کرن بیدی‘ شانتی بھوشن‘ پرشانت بھوشن‘ کمار وشواس‘ فوج کے ریٹائرڈ افسران‘ بیوروکریٹس کے ساتھ ملکر بابا رام دیو نے مذکورہ یو پی اے حکومت کے خلاف محاذ بنایاتھا۔
ایسا بھی کہاجاتا ہے کہ آر ایس ایس اور اس سے وابستہ کئی تنظمیں بھی اس تحریک کے پس پردہ اپنا رول ادا کیاتھا۔ ان ہی خطوط پر راہول گاندھی نے مودی حکومت کے خلاف ایک رحجان بنانے کے لئے عام لوگوں سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں جوبی جے پی کی کام کی بنیاد پر رہے گا۔
مذکورہ کانگریس قائدین اپنی تقریروں میں مبینہ ائینی اداروں کے بیجا استعمال‘ بے روزگاری‘ سماج میں تقسیم‘ کسانوں کے مسائل اورمعیشت کی حالت زار جیسے مسائل پر بات کریں گے۔بھارت جڑو یاترا جس کی شروعات23اگست سے ہونے والی ہے کے لئے ایک علیحدہ لوگو‘ ویب سائیڈ اور لٹریچر کی بھی تیاری کی جارہی ہے۔
درایں اثناء مذکورہ بی جے پی بھی 2024انتخابات میں مقابلہ کے لئے تیار کرچکی ہے کیونکہ پارٹی نے این ڈی اے سے نیتش کمار کے باہر جانے کے بعد اقتدار سے محرومی کے پیش نظر بہار میں 40میں سے 35لوک سبھا سیٹوں کوحاصل کرنے کا نشانہ مقرر کیاہے۔
مرکزی وزیرگجیندر سنگھ شیخاوت نے چہارشنبہ کے روز 2024کے مجوزہ لوک سبھا انتخابات میں ریکارڈ توڑ جیت کا یقین دلایاہے اور دعوی کیاہے کہ پارٹی350سیٹوں پر کامیابی حاصل کریگی۔
شیخاوت نے کہاکہ ”جس طرح ملک میں وزیراعظم نریندر مودی کی مقبولیت میں اضافہ ہوتاجارہا ہے‘ یہ واضح ہے کہ لوگ انہیں دوبارہ کامیاب کریں گے۔
سال2014میں ہم 218سے 314ہوئے۔ میں سمجھتاہوں اسمرتبہ ہمارا سفر350سے آگے کارہے گا۔ بہار میں ہم نے 35سیٹوں کا ہدف مقرر کیاہے۔ بی جے پی کا مظاہرہ100فیصد رہے گا۔ اس سے قبل بھی تاریخ دہرائی گئی اور اس مرتبہ دوبارہ دہرائیں گے۔ اس مرتبہ ایک نیاریکارڈ ہوگا“۔