رسوڈے میں کون تھا؟ وہاں کون تھا؟ میں تھی؟ تم تھی؟ کون تھا؟ سوشیل میڈیا پر انتہائی مقبول

,

   

حیدرآباد:اسٹار پلس پر دکھا یا جانے والا سیریل ”ساتھیا ساتھ نبھانا“ چھوٹے پر دہ کا انتہائی مقبول عام سیریل ہے۔ ا س سیریل میں کئی اہم کردار ہیں جنہیں فنکار بہت اچھے نبھارہے ہیں۔ اس سیریل میں اہم کردار نبھانے والی کوکیلا بین جو انتہائی سخت سمجھی جاتی ہیں۔ وہ خالص ہندی زبان استعمال کرتی ہیں جس سے شائقین انہیں بہت پسند کرتے ہیں۔

اس سیریل میں گوپی بہو اور راشی بہو کا کردار بھی انتہائی اہم ہے۔ گوپی بہو انتہائی معصوم، بھولی بھالی ہے جبکہ راشی بہو انتہائی ہوشیار، چالاک ہے۔ سوشیل میڈیا پلیٹ فارمس ٹوئٹر اور فیس بک پر پچھلے کچھ دنوں سے کوکیلا بین، گوپی بہو اور راشی بہو کے درمیان گشت کررہا ہے جسے ناظرین بہت پسند کررہے ہیں۔ سیریل کے اس سین کو اورنگ آباد مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والے گلوکار یش راج مکھاٹے نے میوزک سے اور زیادہ بہتر بنادیا ہے۔

سیریل کے سین میں بتایا گیا جس میں کوکیلا بین گوپی بہو سے کہہ رہی ہیں کہ ”کل میری ساڑی پر جوس گرا تھا اورمیں دوبارہ نہانے گئی تھی۔ تم چنے کوکر میں چڑھا کر میرے پاس آئی تھی۔ تب رسوڈے میں کون تھا؟ وہاں کون تھا؟ میں تھی؟ تم تھی؟ کون تھا؟“ تب راشی بہو کتی ہیں کہ راشی بین۔“ شائقین آگے دیکھیں کہ کوکیلا بین کو کیا کہتی ہیں۔ اس منظر کو یش راج نے میوزک کی دھن دے کر انتہائی خوبصورت بنادیا۔ کوکیلا بین کی کردار نبھانے والی روپال پٹیل نے ٹائمس آف انڈیا سے اس ویڈیو کے تعلق سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میری ایک رشتہ دار نے مجھے اس ویڈیوکے بارے میں مسیج کر کے بتایا تھا۔ بعد ازاں میری ایک ساتھی نے مجھے یہ ویڈیوروانہ کیا۔ میں نے جب یہ ویڈیو دیکھا تو میں حیران ہوگئی۔ انہوں نے میرے ڈائیلاگس کو میوزک کی دھن سے سنواردیا۔ مجھے یہ ویڈیو کلپ بہت پسند آئی۔ گیا مانک نے گوپی بہو کا کردار ادا کیا جبکہ روچا لسبنس نے راشی کا کردار ادا کیا ہے۔