رس بھری سین۔ سوارا بھاسکر نے جوشی کے اعتراض کا دیا جواب

,

   

ممبئی۔ بالی ووڈ کی اداکارہ سوارا بھاسکر نے سنٹر ل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن (سی بی ایف سی) سرابرہ پرسون جوشی کی جانب سے ”رس بھری“ ایک تازہ ویب سیریز کے ایک منظرپر اٹھائے گئے اعتراض پر ردعمل پیش کیاہے۔

غیر ذمہ داران مواد
پرسون جوشی نے جمعہ کے روز ایک ٹوئٹ میں اشارہ کیاکہ مذکورہ ویب سیریرز کا ایک منظر”غیر ذمہ دارانہ مواد“ ہے

YouTube video

منظرکے مقصد کو سی بی ایف سی چیف کو سمجھانے کے لئے سوارا بھاسکر نے ٹوئٹر کا سہارا لیا اور واضح کیاکہ ہوسکتا ہے وہ اس کے متعلق انہیں کچھ غلط فہمی ہوئی ہے۔

بھاسکر نے ہندی میں ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ”معزز سر‘ ہوسکتا ہے کہ آپ کو اس منظر کے متعلق غلط فہمی ہوئی ہے۔

جس انداز میں آپ منظرکو پیش کررہے ہیں وہ بالکل مخالف ہے۔

مذکورہ بچے اپنی مرضی سے رقص کررہا ہے۔ وہ دیکھ کر اس کے والد شرمندگی محسوس کررہے ہیں۔

وہ اکسانے والا ڈانس نہیں ہے۔ وہ محض ڈانس کررہی ہے اور اس کو اس کا بات کا ذرا بھی اندازہ نہیں ہے کہ سوسائٹی بھی اس کو جنسی طور پر دیکھ رہی ہے۔

کچھ اس طرح کے حالات منظر میں دیکھائے گئے ہیں“۔

سوارا کا ٹوئٹ پرسون جوشی کے اس ٹوئٹ کا جواب تھا جس میں جوشی نے لکھا تھاکہ”ویب سیریز راس بھری کے غیر ذمہ دارمواد سے مایوسی ہوئی ہے جس میں ایک کم عمر لڑکی کو شراب نوشی کرتے ہوئے مردوں کے سامنے اکسانے والا رقص کرتے ہوئے دیکھایاگیاہے۔

تشکیل دینے والے اور سامعین دونوں کو دونوں کو سونچنا چاہئے کہ یہ اظہار خیال کی آزادی ہے یا آزادی برائے استحصال ہے؟۔ ائیے تفریح کی اشد ضرورت میں بچوں کو چھوڑ دیں“۔

رس بھری پر نٹیزن کا رائے
اپنے رائے میں نٹیزن منقسم ہیں۔ ٹوئٹ پر تبصرے کرتے ہوئے کچھ نے کہا ہے کہ جوشی کو غلط فہمی ہوئی ہے‘ تو کچھ لوگ اداکارہ کوٹرول کررہے ہیں۔

کچھ صارفین کا احساس ہے کہ اب یہ وہ وقت ہے جس میں ویب سیریز کے مواد کو سنسر بورڈ کے ذریعہ راہ راست پر لایاجانا چاہئے