وزیر صحت نے اچانک کنڈاپور ایریا ہاسپٹل کا دورہ کیا ، عوام کی شکایت پر فوری کارروائی
حیدرآباد ۔ 23 مئی ( سیاست نیوز) وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے آج حیدرآباد کے کنڈا پور ایریا ہاسپٹل کا اچانک دورہ کیا ۔ مقامی لوگوں سے ڈرائیونگ لائسنس ، فٹنس سرٹیفیکٹ کیلئے رشوت طلب کرنے کی شکایت وصول ہونے کے بعد فوری اثر سے ڈاکٹر مورتی کو معطل کردیا ۔ وزارت صحت کی زائد ذمہ داری حاصل ہونے کے بعد وزیر ٹی ہریش راؤ حیدرآباد کے علاوہ اضلاع کے مختلف سرکاری ہاسپٹلس کا دورہ کرکے عوام کو طبی سہولتوں کا جائزہ لے رہے ہیں ۔ مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھنے کے علاوہ افتتاح کررہے ہیں ۔ سرکاری ہاسپٹلس کو طبی آلات کی فراہمی میں خصوصی رول ادا کررے ہیں ۔ آج صبح انہوں نے کنڈا پور ایریا ہاسپٹل کا اچانک دورہ کیا ، مریضوں کو حاصل ہونے والی طبی سہولتو ں کے بارے میں معلومات حاصل کی ۔ مقامی لوگوں نے وزیر صحت سے ملاقات کرکے شکایت کی کہ ہاسپٹل کے ڈاکٹر مورتی ڈرائیونگ لائسنس کیلئے فٹنس سرٹیفیکٹ جاری کرنے رشوت طلب کر رہے ہیں ۔ شکایت کا ہریش راؤ نے سخت نوٹ لیا اور وہیں دوسروں سے معلومات حاصل کرنے کے بعد فوری اثر کے ساتھ ڈاکٹر کو معطل کردیا ۔ اس طرح کی شکایت دوبارہ ملنے پر سخت کارروائی کرنے کا طبی عملہ کو انتباہ دیا ۔ وزیر صحت ہریش راؤ نے گائناکالوجی وارڈ کا بھی معائنہ کیا اور اس وارڈ میں مسلسل اسکیانگ ٹسٹ کرنے کی ہدایت دی ۔ اس کیلئے مزید دو الٹرا ساؤنڈ مشین روانہ کرنے کا وعدہ کیا ۔ وزیر صحت نے ایریا ہاسپٹل میں 60 فیصد سے زیادہ نارمل ڈیلیوریز ہونے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس کیتعداد میں مزید اضافہ کرنے کا مشورہ دیا ۔ ن